کشتی پر سوار افراد اپنی ضرورت کے تحت دوسری جانب جا رہے تھے۔
ندی میں تیز بہاؤ جاری ہونے کی وجہ سے کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی۔
اس حادثہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
حالانکہ لاش کی برآمدگی اب تک نہیں ہو سکی ہے۔
تاہم غوطہ خور کی جانب سے لاش کی تلاش جاری ہے۔
حادثہ کے بعد سے لوگوں میں افراتفری پیدا ہوگئی ہے، کئی مقامی رہنما بھی جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں۔
خبر ملتے ہی جوکی ہاٹ تھانہ اور مہل گاؤں کی پولس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے۔
اطلاع کے مطابق آج صبح آٹھ بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا، جہاں دیگر لوگوں کے ساتھ محمد شباب عرف پنٹو ولد محمد بلال مٹیاری گاؤں وارڈ نمبر چھ بھی کشتی پر سوار تھا۔
شباب کو جوکی ہاٹ آنا تھا، کشتی جب ندی کے بیچ میں پہنچی تو ڈگمگانے لگی، بالآخر وہ پلٹ گئی۔
دیگر لوگ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے تاہم شباب ندی کی تیز بہاؤ بہہ گیا۔
خبر کے بعد سے غوطہ خوروں کے ساتھ مقامی لوگ بھی لاش کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سیمانچل میں جے ڈی آر کو کامیابی کا یقین
حادثے کی خبر ملتے ہی جوکی ہاٹ کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم ، سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم بھی حادثے کی جگہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
شاہنواز عالم نے کہا کہ اس ندی پر لوہے کا پل ٹوٹنے کے بعد لوگ کشتی سے آمد و رفت کر رہے تھے۔ ندی میں تیز بہاؤ کی وجہ سے حادثے کا امکان تھا۔
ضلع انتظامیہ نے اس جانب کوئی مثبت قدم نہیں اُٹھایا۔
انھوں نے کہا کہ حادثے کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم کا اب تک نہیں پہنچنا افسوسناک ہے۔
متوفی شباب کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔