ETV Bharat / state

One More Died in Tiger Attack in Bagha مغربی چمپارن میں شیر کے حملے میں ایک اور نوجوان کی موت

مغربی چمپارن ضلع کے گووردھنا تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح شیر کے حملے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان ڈمری گاؤں کے قریب رفع حاجت کے لئے گیا تھا۔

مغربی چمپارن میں شیر کے حملے میں نوجوان کی موت

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 12:55 PM IST

Updated : Oct 7, 2022, 1:01 PM IST

بگہا: بہار میں ہند-نیپال سرحد سے متصل مغربی چمپارن ضلع کے گووردھنا تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح شیر کے حملے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ Youth died attacked by lion in West Champaran

ویڈیو

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نوجوان ڈمری گاؤں کے قریب رفع حاجت کے لئے گیا تھا۔ اس دوران شیر نے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ مرنے والے کی شناخت ڈمری گاؤں کے سنجے مہتو (35) ولد رام چندر مہتو کے طور پر کی گئی ہے۔

اس واقعہ سے مشتعل لوگوں نے محکمہ جنگلات کے دفتر اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور معاملے کو رفع دفع کیا۔ تاہم محکمہ جنگلات کی ٹیم چار سو جنگلاتی اہلکاروں کے ساتھ آدم خور شیر کو پکڑنے میں مصروف ہیں۔ Youth died attacked by lion in West Champaran

شیر کے حملے کا گزشتہ ایک ماہ میں یہ 7واں واقعہ ہے، جب شیر نے کسی شخص پر حملہ کرکے ہلاک کردیا ہو۔ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں شیر نے مجموعی طور پر آٹھ افراد پر حملہ کیا ہے جس میں سے سات لوگوں کی اموات ہوگئی ہے۔ حالانکہ محکمہ جنگلات شیر ​​کو پکڑنے کے لیے کافی مشقت کررہا ہے، تاہم شیر کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بار بار اپنا مقام بدلتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:

گاؤں والوں میں شیر کا خوف: وی ٹی آر کے قریب دیہاتیوں نے شیر کی دہشت سے کھیتوں کے طرف جانا چھوڑ دئے ہیں۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ وہ گھروں کے سامنے آگ لگا کر رات گزار رہے ہیں، تاکہ شیر ان کے گھروں تک نہ پہنچ سکیں۔

Last Updated : Oct 7, 2022, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.