پولیس ذرائع نے بتایاکہ سب دل پور گاﺅں باشندہ روپیش یادو کل رات وکاس یادو کی دکان پر کچھ سامان خریدنے کیلئے گیا تھا، جہاں اس کے اور وکاس کے مابین کسی بات کو لیکرکہا سنی ہوگئی۔
کچھ دیر بعد وکاس روپیش کے گھر پہنچا اور روپیش یادو، اس کے والد جھاکھو یادو اور چچازاد بھائی پشوپتی یادو کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد وکاس فرار ہو گیا۔
زخمیوں کو علاج کے لئے لے جایا جارہا تھا تبھی راستے میں پشوپتی یادو نے دم توڑ دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ زخمی جھاکھو یادو اور اس کے بیٹے روپیش کو علاج کیلئے بیگو سرائے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ابتدائی علاج کے بعد روپیش کو بہتر علاج کیلئے پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔
لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔