ETV Bharat / state

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، ایک زخمی - بہار میں ایک سڑک حادثہ

بہار میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سابق مکھیا کے ہلاک، جبکہ ایک دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، ایک زخمی
سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، ایک زخمی
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 10:56 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:27 AM IST

ریاست بہار کے ضلع سارن کے عیسوا پور تھانہ علاقہ کے اچت پور گاﺅں کے نزدیک آج سڑک حادثے میں ایک سابق مکھیا کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پاناپور تھانہ علاقہ کے رسولی گاﺅں کے باشندے اور سابق مکھیا کیلاش گپتا عمر 65 برس اپنے بھتیجے دنیش کمار گپتا عمر 35 برس کے ساتھ بہن کے گھر پرسولی سے واپس گاﺅں لوٹ رہے تھے۔

اسی دوران عیسوا پور تھانہ علاقہ کے اچت پور گاﺅں کے نزدیک کیلاش گپتا نے آگے جارہے ٹرک میں ٹکر مار دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلمٹ پہننے کے باوجود کیلاش گپتا کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ان کا بھتیجہ شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو نزدیکی پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹرز نے اسے بہتر علاج کے لیے صدر ہسپتال چھپرہ بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.