ETV Bharat / state

بیگوسرائے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ، 12 زخمی - Rod accident in Begu Sarai, Bihar

بہار کے بیگو سرائے ضلع کے نگر تھانہ علاقہ میں جمعرات کو ہوئے سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔

بیگوسرائے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ، 12 زخمی

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:05 PM IST

بیگو سرائے: بہار کے بیگو سرائے ضلع کے نگر تھانہ علاقہ میں جمعرات کو ہوئے سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پک اپ وین پر سوار کچھ لوگ دربھنگہ سے پنڈدان کرنے کیلئے بیگو سرائے واقع سمریا گنگا گھاٹ جارہے تھے تبھی سبھاش چوک کے نزدیک بھاری گاڑیوں کو روکنے کیلئے لگائے گئے بلاکر سے پک اپ وین ٹکر اگئی۔ اس حادثے میں پک اپ وین پر سوار نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی پرائیوٹ اور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت دربھنگہ ضلع کے بہیڑی تھانہ علاقہ کے گنگدہا گاﺅں باشندہ رام چتور پاسوان کے بیٹے رام بھگت پاسوان کے طور پر کی گئی ہے ۔ واقعے سے مشتعل لوگوں نے سبھاش چوک کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 31 کو جام کر دیا ہے ۔ پولیس کے سنیئر افسران موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.