ETV Bharat / state

گیا: سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت - گیا میں سڑک حادثہ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ گیا کے چیرکی روڈ پر پیش آیا ہے۔ اس حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 8:56 PM IST

ضلع گیا کے چیرکی روڈ پر واقع کلونا موڑ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 35 برس کے احتشام خان نامی ایک شخص کی موت ہوگئی ہے، احتشام خان گیا کے شہدیو کھاپ کے رہنے والے ظفرالحسن خان کے بیٹے تھے۔

احتشام کسی کام سے شہدیو کھاپ سے کلونا گئے تھے، موٹرسائیکل سے واپسی کے دوران وہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ جب تک انہیں علاج کے لیے اسپتال پہنچایا جاتا تب تک ان کی موت واقع ہوگئی۔وہیں حادثے کے بعد سے ڈرائیور فرار ہے ۔

مزید پڑھیں:پونچھ میں تیز رفتار ٹیمپو نے کار کو ماری ٹکر

اطلاع کے مطابق ٹریکٹر کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا اور گاڑی عجیب و غریب ڈھنگ سے چلا رہا تھا۔ چیرکی تھانہ نے اس معاملے پر قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی لواحقین کو دی ہے۔ وہیں پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال بھیج دیا ہے جہاں لواحقین کے ساتھ بڑی تعداد میں گاوں کے لوگ موجود رہے۔

شہدیو کھاپ کے رہنے والے فیاض خان نے کہا کہ احتشام خان گھر کا سہارا تھا، انکے انتقال سے گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے۔ فیاض نے کہا کہ چیرکی روڈ اور اس سے جڑے لنک روڈ کے کنارے کئی گاؤں ہیں اور اہم راستہ ہونے کی وجہ سے یہاں چوبیس گھنٹے گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ ان راستوں پر گاڑیوں کے چلنے کی کوئی اسپیڈ لمیٹ نہیں ہے۔ تیز رفتار میں گاڑیوں کے چلنے کی وجہ سے اکثر اس راستے پر سڑک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ لیکن انتظامیہ کی طرف سے سڑک حادثے کو روکنے کے لیے کوئی پہل نہیں کی جاتی ہے۔ انتظامیہ کو اس سڑک کی رفتار پر بریک لگائے تاکہ یہاں پیش آنے والے حادثات کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں ان دنوں سڑک حادثے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے پہلے بارہ بلیک پوائنٹ کی شناخت کی تھی۔ کئی ایسے مقام ہیں جہاں لاک ڈاون کے دوران اور اس کے بعد سے حادثات پیش آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.