ریاست بہار کے کیمور ضلع کے نواؤں تھانہ علاقہ کے نواؤں بازار میں زمینداروں کے مابین لڑائی، جھگڑے میں ایک فریق نے دوسرے فریق کے چار شخص کو شدید طور پر زخمی کردیا جس میں ایک کی موت ہوگئی۔
ہلاک شدہ شخص کی پہچان 42 سالہ پریم چند جیسوال کے طور پر کی گٸ ہے۔ زخمیوں میں اکھلیش جیسوال، شیو شنکر جیسوال، امن جیسوال اور منیش عرف آئرن جیسوال شامل ہیں۔ سبھی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد وارانسی کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا۔ جہاں تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
وہیں اطلاع کے بعد فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ نے ملزم دنیش جیسوال ، کرشنا اور مراری کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیز ملزم کے گھر سے واقعے میں استعمال ہونے والا چاقو کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔
جانکاری کے مطابق نوآٶں گاؤں کے رہائشی دنیش جیسوال اور پریم چندر جیسوال کے مابین برسوں سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔ اور معاملہ بھی عدالت میں ہے۔ زمین قابل کاشت ہے۔
اسی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے کافی دنوں سے دونوں فریق آمنے سامنے ہوتے رہے ہیں۔ جھگڑا الصبح دونوں فریق پھر آمنے سامنے ہو گئے۔ اس دوران دنیش جیسوال نے اپنے دو بیٹوں کرشنا اور مراری کے ساتھ مل کر پریم چندر جیسوال اور اس کے حمایتیوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارریہ: بڑے پیمانے پر پولیس عہدیداروں کے تبادلے
جس میں پریم چندر جیسوال اور اس کے ساتھ والے تمام افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگ زخمیوں کو نجی اسپتال لے گئے۔ جہاں سے گرا پی ایچ سی بھجوایا گیا۔
ان سب کو پی ایچ سی میں پرائمری علاج کے بعد وارانسی ریفر کردیا گیا۔ پریم چندر جیسوال علاج کے لئے وارانسی جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔
کہا جا رہا ہے کہ ان کے بیٹے اکھلیش کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بارے میں پتہ چلنے پر ڈی ایس پی رگھوناتھ سنگھ اور انسپکٹر ودنھیاچل پرساد نے انکوائری کی۔ جس کے بعد گرفتار ملزمان نے گھر میں چاقو چھپانے کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے بعد پولیس کرشنا کے ساتھ اس کے جا کر چاقو برآمد کیا۔