ETV Bharat / state

ٖٖProtest in Gaya: شہریت ترمیمی ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ - گیا میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیے گئے احتجاج کو دو برس مکمل ہونے پر آج گیا میں یک روزہ دھرنا دیا گیا اور حکومت ہند سے شہریت ترمیمی ایکٹ Protest Pgainst the Citizenship Amendment Act in Gaya کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

گیا میں یک روزہ احتجاج، شہریت ترمیمی ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 7:33 PM IST

بہار کے شہر گیا میں واقع شانتی باغ میں شہریت ترمیمی قانون Citizenship Amendment Act کی مخالفت میں 29 دسمبر 2019 کو غیر معینہ مدت دھرنے کا انعقاد کیا گیا تھا جو 22 مارچ 2020 تک چلا اور کورونا وائرس کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دھرنا ملتوی کر دیا گیا تھا۔

آج 29 دسمبر 2021 کو اس کی یاد میں دھرنے کا دو برس مکمل ہونے پر سنویدھان بچاؤ سنگھرش مورچہ کے بینر تلے " یک روزہ و احتجاج" کیا گیا۔ جس کی صدارت مورچہ کے کنوینر عمیر احمد خان عرف ٹکا خان نے کی جبکہ اس کی نظامت محمد معراج نے کی۔

دھرنا کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند و وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے ایک میمورنڈم بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں زرعی قوانین کی طرح ہی شہریت ترمیمی قانون Citizenship Amendment Act کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ساتھ ہی اقلیتی طبقے کے خلاف پروپیگنڈہ، حملہ اور مذہبی تبصرے و جذبات بھڑکانے والوں پر سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہےْ۔

اس موقع پر کنوینر عمیر احمد خان نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں ہر سماج اور طبقے کے افراد متاثر ہوئے ہیں حکومت عوامی فلاح کے بجائے چنندہ افراد کی ترقی کیلئے فکر مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سی اے اے کی مخالفت میں ہو رہے دھرنا کو گزشتہ برس ملتوی کیا گیا تھا تاہم آج دو برس مکمل ہونے پر ایک بار پھر تمام طبقے کے لوگوں نے شانتی باغ گراونڈ پر پہنچ کر مظاہرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سی اے اے کو حکومت کے ذریعے پاس کرنے کے اعلان کے بعد دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ اور گیا کے شانتی باغ میں دھرنا شروع ہوا تھا یہاں ملک کے سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنماؤں کے علاوہ سماجی کارکن، سبکدوش افسران، فنکار، مصنف اور دیگر افراد شریک ہو کر اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

85 دنوں تک شانتی باغ میں دھرنا چلا جس میں ہردن ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہوتے تھے۔ اس دوران مظاہرین کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد پر ایف آئی آر بھی درج کیا تھا لیکن خاص بات یہ تھی کہ ان پر دھرنا کو لے کر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی بلکہ ان کے خلاف شہر میں نکالے گئے جلوس میں پیش آنے والے چھڑپوں کو لے کر ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.