گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع میں ایک بوڑھے شخص کی کتے کے ساتھ بدفعلی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو 'بی ہاپ فاؤنڈیشن' تنظیم تک جب پہنچی تو اس کے نمائندوں نے پولیس کو شکایت کی تاہم مقامی تھانہ کی پولیس پہلے تنظیم کے افراد پر ہی خبر سن کر غصہ سے آگ بگولہ ہوگئی۔ پولیس نے شکایت کردہ بی ہوپ فاؤنڈیشن کے رکن سحر خان کو گھنٹوں تھانے میں بٹھائے رکھا لیکن اس معاملے کی کسی طرح اطلاع رکن پارلیمان مینکا گاندھی کو ملی۔ ان کی مداخلت کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ بزرگ شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
سحر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ جب ویڈیو ان تک پہنچی تو انہوں نے تنظیم کے دوسرے افراد کے ساتھ رام پور تھانے میں تحریری درخواست دے کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 60 سالہ رامیشور رام کتے کے ساتھ غیر فطری حرکت کیا کرتا تھا۔ لیکن اس کی یہ حرکت سی او کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہو گیا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Person involved in Black Money Arrested بیرون ممالک کو کالے دھن کو منتقل کرنے والا شخص گرفتار
گیا کے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے پیر کو اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے پورے معاملے کی جانکاری دی ہے۔ گیا کے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ بزرگ شخص کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ گلی کے کتے کو کھانا کھلانے کا لالچ دے کر گھر کے اندر بلاتا تھا اس کے بعد وہ کتے کے ساتھ فحش حرکات کرتا تھا۔