ریاست بہار میں کرونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے. تازہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اب 529 ہوگئی ہے. جبکہ ریاست میں اب تک کورونا سے چار افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔وہیں 129 مریض صحت یاب ہو کر گھر واپس بھی جا چکے ہیں.
اس تعلق سے ریاست میں ضلعی سطح پر کرونا مثبت معاملوں کے تفصیلات محکمہ صحت نے آج جاری کیا ہے.
مونگیر میں اب تک 102 معاملے سامنے آئے ہیں. جن میں 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں .وہیں 76 مریضوں کا علاج چل رہا ہے. جبکہ اب تک 1 مریض ہلاک ہوا ہے.
دارالحکومت پٹنہ میں اب تک 44 کرونا مثبت مریض ملے ہیں. ان میں 13 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ گئے ہیں. 31 مریضوں کا علاج چل رہا ہے.
بکسر میں 56 مریض ملے ہیں.وہیں 11 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 45 مریضوں کا علاج چل رہا ہے.
نالندہ میں 36 کرو نا مثبت مریض ملے ہیں. جن میں 29 صحت یاب ہوچکے ہیں۔اور 7 کا علاج چل رہا ہے.
روہتاس میں اب تک 52 مریض ملے ہیں .جن میں 1 صحت یاب ہوچکا ہے. 51 کا علاج ابھی چل رہا ہے.
سیوان میں 32 کورونا کے مثبت مریض ملے ہیں. 25 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں .جبکہ 07 مریضوں کا علاج ابھی چل رہا ہے.
کیمور میں 30 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں. یہ سب ابھی زیر علاج ہیں.
گوپال گنج میں 18 کورونا مثبت مریض ملے ہیں. جن میں سے 3 صحت یاب ہوچکے ہیں .جبکہ 15 کا علاج اب بھی چل رہا ہے.
بیگوسرائے میں 13 مثبت مریض ملے ہیں. جن میں سے 5 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 8 کا علاج ابھی جاری ہے .
کٹیہار میں 5 مثبت مریض پائے گئے ہیں سبھی زیرعلاج ہیں۔بھوجپور میں 18 کورونا کے مریض ملے ہیں. ان میں سے 1 صحت یاب ہوا باقی 17 کا علاج چل رہا ہے.
اورنگ آباد میں 13 مثبت مریض ملے ہیں. ان سب کا ابھی علاج چل رہا ہے.
سیتامڑھی میں 8 مثبت مریض ملے ہیں . 1 صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکا ہے. جبکہ 6 زیرعلاج ہیں۔ وہیں 1 مریض کے موت کی خبر ہے .
گیا میں 6 مثبت مریض ملے تھے. جن میں 5 صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں 1 زیر علاج ہے.
بھاگلپور میں 11 مریض ملے تھے. ان میں 2 صحت یاب ہوے ہیں۔ اور 9 کا علاج چل رہا ہے.
مدھوبنی میں اب تک 23 مریض ملے تھے سارے زیر علاج ہیں .
مشرقی چمپارن سے 9 مریض ملے تھے. 1 کی موت ہوئی ہے اور 8 زیر علاج ہیں.
مغربی چمپارن میں 11 مریض ملے تھے. سب زیرعلاج ہیں.دربھنگہ میں 5 مثبت مریض ملے تھے، سبھی زیرعلاج ہیں.
ارریہ میں 2 مثبت مریض ملے تھے، سبھی زیر علاج ہیں.
لکھی سرائے میں پانچ کرونا مثبت مریض پائے گئے تھے. جن میں 1 صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکا ہے. اور 4 زیر علاج ہیں.
ارول میں 5 مثبت مریض ملے تھے. 1 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکا ہے . 4 کا علاج ابھی بھی چل رہا ہے.
نوادہ میں 4 مثبت مریض ملے تھے. جن میں 3 صحت یاب ہوچکے ہیں. اور 1 ابھی بھی زیر علاج ہیں.
سارن میں 8 مریض ملے تھے .ان میں 1 صحت یاب ہوا ہے، باقی 7 کا علاج ابھی چل رہا ہے.
جہان آباد میں 4 مثبت مریض ملے تھے ان چاروں کا علاج چل رہا ہے.
بانکا میں 3 مریض ملے تھے. ان میں سارے زیر علاج ہیں. ویشالی میں 3 مثبت مریض ملے تھے. جن میں 1 کی موت ہوگئی ہے، 2 کا علاج چل رہا ہے .
مدھیپورا میں 2 مثبت مریض ملے تھے یہ دونوں زیرعلاج ہیں. پورنیا میں کورونا مثبت 1 مریض کی شناخت ہوئی تھی. اب تک علاج چل رہا ہے.
شیخ پورہ میں 1 مثبت مریض پایا گیا تھا جو اب تک زیر علاج ہے.
شیوہر میں 1 مثبت مریض ملا ہے. اس کا علاج چل رہا ہے.بہار میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک چار ہے.جبکہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 529 ہوگئی ہے