ریاست بہار میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں ہر گھنٹے اضافہ ہورہا ہے.وہیں چمکی بخار اور جاپانی انسفلائٹس بھی ریاست میں دستک دے دیا ہے، جس کو لے کر وزیراعلیٰ نتیش کمار کی فکر دو گنی ہو گئی ہے.
اس کے پیش نظر آج وزیراعلی نے ریاست کے اعلی افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کی، جس میں وزیر اعلی نتیش کمار نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کے تعلق سے چلائے جا رہے گھر گھر سروے میں 'چمکی بخار 'اکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم اور جاپانی انسفلائٹس کی بھی لوگوں سے اطلاع لی جائے.' او ان بیماریوں کے لئے ویکسین کا دیا جانا یقینی بنایا جائے.