متنازعہ قانون کے خلاف آج ریاست کی 6 ملی تنظیموں نے وزیراعلی سے ملاقات کرکے اپنا احتجاج درج کرایا جبکہ اس وفد کی قیادت امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بہار میں این آر سی کو لاگو نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی بہار حلقہ کے امیر، رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ شہریت قانون کے خلاف ملی تنظیموں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے روبرو احتجاج درج کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریت قانون سے متعلق عوامی جذبات سے نتیش کمار کو واقف کروایا گیا اور بل کی تائید میں ووٹ دینے پر عوام وزیراعلیٰ سے ناراض ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سے پرامن احتجاج پر پولیس کی بیجا کاروائی اور گرفتاریوں کے بارے میں بتایا گیا جس پر نتیش کمار نے اعلیٰ حکام کو تمام مقدمات سے دستبردار ہونے کا حکم دیا۔