ETV Bharat / state

'این پی آر بھارت کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے نقصان دہ'

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 11:14 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:07 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی کے ململ میں این پی آر کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے کے 35 ویں روز مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لیے آج آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے شرکت کی۔

'این پی آر بھارت کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے نقصان دہ'
'این پی آر بھارت کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے نقصان دہ'

مولانا انیس الرحمن نے کہا کہ 'آر ایس ایس ذہنیت کی حامل موجودہ حکومت بھارت کے سیکولرزم اور جمہوری ڈھانچے کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔'

مولانا قاسمی نے کہا کہ 'جن لوگوں کے آباء و اجداد اور اکابرین نے اپنی جان کی بازی لگا کر اس ملک کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔ انہیں کو آج آر ایس ایس کی پوجا کرنے والے ملک کے غدار بتاتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اصل غدار تو یہی لوگ ہیں جن کے آباء و اجداد نے مہاتما گاندھی جی کا قتل کیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت نے گزشتہ چھ برسوں میں بھارتی آئین میں ترمیم کرکے دستوربنایا ہے لیکن ان میں سب سے خطرناک موجودہ متنازع شہریت ترمیمی قانون ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان سی اے اے اور این پی آر سے سب سے زیادہ نقصان بھارت کے غریب اور پسماندہ طبقے کا ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'غیرمسلم، دلت اور دوسرے طبقات کی تو مشکلیں کچھ برسوں تک رہنے کے بعد انہیں بھارت کی شہریت دوبارہ مل جائے گی لیکن مسلم پسماندہ طبقہ کے زیادہ تر لوگ بے وطن متعین کیے جائیں گے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.