بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک آڈیو جاری کرتے ہوئے ایل جی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے چندر پرکاش او ان کے حامیوں پر کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے۔جس کے بعد سے ملک کے تمام ٹی وی چینلز اور اخباروں کی سرخیوں میں چندر پرکاش نظر آنے لگے تھے۔
ایل جے پی رہنماء چندر پرکاش پر بدسلوکی کا الزام عائد کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل کے اب سر بدل گئے ہیں۔امیشا پٹیل نے فی الحال ایک اور ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے چندر پرکاش سے کوئی شکایت نہیں ہونے کی بات کہی ہے۔
امیشا پٹیل نے بیان جاری کرکے کہا کہ چندر پرکاش کے حامیوں کے ذریعہ جو تکلیف مجھے ہوئی تھی اس کے لیے چندر پرکاش نے افسوس ظاہر کیا ہے۔اب انہیں ان سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
امیشا پٹیل نے جاری اپنے آڈیو مٰیں الزام عائد کیا تھا کہ 26 اکتوبر کو وہ ایل جے پی کے امیدوار ڈاکٹر چندر پرکاش کے لیے اوبرا اسمبلی حلقہ میں روڈ شو کرنے گئی تھی، لیکن روڈ شو کے دوران ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔جہاں ڈاکٹر چندر پرکاش نے بدتمیزی کی اور دھمکی بھی دی۔انہوں نے ایل جے پی حامیوں پر بھی الزام عائد کیا تھا کہ بھیڑ نے ان کےسا تھ بدسلوکی کی تھی، اس دوران ان کا ریپ بھی ہوسکتا تھا۔امیشا کے ذریعہ جاری کیے گئے اس آڈیو کی بنیاد پر اس حادثہ کی خوب تنقید بھی کی گئی۔
وہیں اس پورے معاملے میں اوبرا اسمبلی حلقے سے ایل جے پی کے امیدوار چندر پرکاش نے کہا کہ اس پورے معاملے میں انہیں بے وجہ بدنام کیا جارہا ہے اور اب سب کچھ صاف ہوگیا ہے۔