ETV Bharat / state

Nitish Country On Development صرف بہار ہی نہیں ہم ملک کو ماڈل بنانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں، نتیش کُمار - نتیش کمار کی خبر

نتیش کمار نے کہا کہ وہ ملک میں حکمرانی کا ماڈل بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔Nitish Country On Development

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 6, 2022, 4:07 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں اپوزیشن لیڈران کو متحرک کرنے کی مہم میں مصروف بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹیڈ کے سینیئر لیڈر نتیش کمار نے کہا ہے کہ وہ ملک میں حکمرانی کا ماڈل بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈروں کو اعتماد میں لینے کے مقصد سے پیر کے روز دہلی پہنچنے والے کمار نے کل یہاں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد آج کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر ڈی راجہ اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمار نے ایک بار پھر کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہیں اور نہ ہی وزیراعظم بننے کی ان کی کوئی خواہش ہے ۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) چھوڑنے پر جے ڈی (یو) کا خیرمقدم کرتے ہوئے راجہ نے کہا کہ بہار ماڈل کا پورے ملک پر اثر پڑتا ہے اور اس کے دور رس سیاسی نتائج ہوں گے۔

راجہ نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو متحد ہونا چاہئے تاکہ بی جے پی کو شکست دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ہم نتیش جی کے ساتھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کمار نے کہا کہ بہار ماڈل کیا ہے، ہم ملک میں گورننس کا ماڈل بنانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔

کمار نے کہا کہ اگر بائیں بازو، علاقائی پارٹیاں اور کانگریس ایک ساتھ آئیں تو یہ بہت بڑی بات ہوگی۔ یچوری نے کہا کہ کمار کا بائیں بازو کے پاس آنا ملک کی سیاست کے لئے ایک مثبت اشارہ ہے۔ ملک اور آئین کو بچانے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ نتیش کمار نے گاندھی سے ملاقات کے بعد پیر کو ہی جے ڈی (ایس) لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Nitish Meets Rahul نتیش کمار نے راہل گاندھی سے ملاقات کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.