ETV Bharat / state

Noor E Iman Conference in Gaya 'دینی و عصری تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت'

گیا میں واقع علاقہ علی گنج میں نور ایمان کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں جماعت اہل سنت کے کئی آستانوں کے مشائخ اور علمائے کرام اور شعرا نے شرکت کی۔

Noor E Iman Conference in Gaya
Noor E Iman Conference in Gaya
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 7:58 AM IST

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع علی گنج میں نور ایماں کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس میں جماعت اہل سنت کے کئی آستانوں کے مشائخ اور نامور علمائے کرام اور شعرا کی شرکت ہوئی۔ علی گنج روڈ نمبر 4 میں واقع جامعہ نوریہ مجاہد ملت کی سلور جبلی تقریب کے موقع پر نور ایماں کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی سرپرستی حضرت سید اویس مصطفیٰ واسطی قادری بلگرامی نے فرمائی اور ساتھ ہی کانفرنس میں انہوں نے تزکیہ نفس کے عنوان پر خطاب فرمایا اور کہا کہ نفس پر قابو پانے والے شخص کی زندگی نہ صرف اچھی ہوگی بلکہ اس کی آخرت بھی سنورے گی، کانفرنس کی صدارت ادارہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر ذاکر حسین رضوی نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا، کانفرنس میں زیادہ تر مقررین نے دینی وعصری تعلیم کی اہمیت اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر مولانا مفتی ڈاکٹر امجد رضا امجد نے" علم کا مقصد " کے عنوان پر خطاب کیا اور انہوں نے دوران خطاب کہا کہ آج ہماری تعلیم کا مقصد بدل گیا ہے، ہم اپنے بچوں کو صرف نوکری کی غرض سے تعلیم دلاتے ہیں اور میٹرک کے بعد ریس میں لگادیتے ہیں جب کہ علم خود کے فائدے کے ساتھ معاشرے کے بہبود کے لیے ہونا چاہیے، مولانا شاہد رضاخان ڈپٹی کمشنر سمستی پور نگر نگم نے دینی وعصری دونوں تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ مدارس بھی عصری تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں، آج مدرسے سے پڑھنے والا طالب علم اعلی عہدے پر فائز ہے، اس سے قبل کانفرنس کا آغاز باضابطہ مولانا مفتی خواجہ درانی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسٹیج پر موجود شاعر تاج اورنگ آبادی، نسیم سحر، آفتاب کلکتوی بلبل جمالی، خوشتر سہسرامی، سہل اختر اویسی، شمشیر اورنگ آبادی، نوشاد عنبر نے نعت ومنقبت کا گلدستہ پیش کیا۔

بعد ازاں مولانا مفتی افضل حسین کلکتوی نے علم اور قرآن کے عنوان پر جب کہ مفتی یونس رضا یونس نے علم اور روحانیت کے عنوان اور مولانا فیضان مصباحی نے عظمت مصطفٰی کے عنوان پر خطاب فرمایا، اس موقع پر جامعہ سے فارغ تیرہ طالب علموں کے سروں پر علمائے کرام ومشائخ عظام کے ہاتھوں دستار باندھی گئی۔ اس سے قبل پیر طریقت حضرت اویس مصطفیٰ قادری اور دیگر علماء کرام کے ہاتھوں فاتح بلگرام ہال کا افتتاح ہوا۔ کانفرنس میں قرارداد منظور کی گئی ہے کہ محلے میں مہینے میں ایک دن اصلاحی جلسہ عوامی جگہوں پر ہوگا اور اس کے ذریعے نوجوانوں کو برائیوں سے دور رہنے کے ساتھ حب الوطنی کا درس دیا جائے گا۔ اپنے اکابرین کی تحریک آزادی کے دوران کی خدمات اور قربانیوں کے تعلق سے جانکاری فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.