ETV Bharat / state

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی نتیش سے فریاد

مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے بہارکے بیگوسرائے میں اپنے دفتر پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار سے سیکورٹی کی مانگ کی ہے۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی مذمت
author img

By

Published : May 24, 2019, 5:29 PM IST

پارٹی کے قومی سکریٹری منڈل نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے بم اسٹک، پتھر اور اینٹوں کے ساتھ بیگو سرائے میں سی پی ایم کے دفتر پر حملہ کیا۔ ان غنڈوں نے سی پی ایم کے کئی کارکنوں کو زخمی کردیا۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ بیگوسرائے لوک سبھا سیٹ سے سی پی ایم کے امیدوار کنہیا کمار نے بی جے پی کے امیدوار گری راج سنگھ کو سخت چیلنج پیش کیا جس سے بی جے پی کے کارکن ناراض تھے۔

پارٹی نے بہار حکومت خاص طورپر وزیراعلی نتیش کمار سے درخواست کی کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں خاص طورپر لیفٹ پارٹیوں کے کارکنوں اور ان کے دفاتر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس الیکشن میں گری راج سنگھ نے کمار کو بری طرح شکست دی اور پولنگ سے پہلے بی جے پی اور لیفٹ حامیوں کے مابین کئی مرتبہ تصادم بھی ہوئے ہیں۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.