ETV Bharat / state

JDU on Uniform Civil Code: 'بہار میں یونیفارم سول کوڈ کی کوئی ضرورت نہیں' - جے ڈی یو یکسا سول کوڈ کے خلاف

جے ڈی یو کے قومی ترجمان افضل عباس نے بہار میں یونیفارم سول کوڈ پر کہا کہ بہار میں اس طرح کے قانون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی سے ہمارا اتحاد بہار کی ترقی کے لیے ہوا ہے اور وہ یہاں بخوبی ہو رہا ہے۔ مزید باتوں کی یہاں کوئی گنجائش نہیں ہے۔' JDU on Uniform Civil Code

no-need-of-uniform-civil-code-in-bihar-says-jdu
بہار میں یونیفارم سول کوڈ کی کوئی ضرورت نہیں
author img

By

Published : Apr 27, 2022, 10:18 PM IST

پٹنہ: ملک میں یکساں سول کوڈ Uniform Civil Code کو نافذ کرنے پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔ بی جے پی رہنما واضح طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک کے سبھی ریاستوں میں جہاں بی جے پی حکومت ہے وہاں یکساں سول کوڈ کو نافذ کیا جائے گا۔ اب یہ معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ یوپی کے بعد بہار میں اقتدار میں قابض این ڈی اے اتحاد کی اہم پارٹی بی جے پی نے بہار میں بھی سول کوڈ نافذ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی سینئر رہنما و رکن پارلیمان سشیل کمار مودی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اب ایک دیش ایک قانون چلے گا جو سبھی کے لیے ہوگا۔ JDU Rejects Demand of Uniform Civil Code in Bihar

ویڈیو

وہیں اس معاملے پر بی جے پی کی اتحادی پارٹی جے ڈیو اس سے اتفاق نہیں رکھتا، پارٹی کے قومی ترجمان افضل عباس نے واضح کیا کہ بہار میں اس طرح کے قانون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جے ڈی یو اور بی جے پی دونوں الگ الگ فکر کی پارٹیاں ہیں۔ ضروری نہیں ہے تمام باتوں پر ہمارا اتفاق ہو، بی جے پی سے ہمارا اتحاد بہار کی ترقی کے لیے ہوا ہے اور وہ یہاں بخوبی ہو رہا ہے، مزید باتوں کی یہاں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ افضل عباس نے کہا کہ بہار کی خوبصورتی کو یہاں بسنے والے مختلف ذات اور مذہب کے لوگوں نے مل کر بنایا ہے۔ مجھے نہیں لگتا اس میں کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کی ضرورت ہے۔ ہماری پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کی بھی یہی رائے ہے کہ بہار میں سول کوڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔' No Need of Uniform Civil Code in Bihar

ادھر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ 'ملک میں سول کوڈ کسی طرح سے بھی نافذ نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں، سبھی اپنے مطابق چیزوں کو انجام دیتے ہیں، اس ملک کو سول کوڈ کے بہانے ہندو راشٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے جو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی جو بات کر رہے ہیں پہلے تو ملک کے عوام کے سامنے مسودہ پیش کریں کہ ان کے پاس کیا خاکہ ہے، اس کے بعد ہی اس پر کوئی گفتگو ہو، صرف بیان بازی سے سیاست نہیں چلے گی۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.