ETV Bharat / state

ایک ایسا ضلع جہاں گاندھی کا ذکر تو ہے گاندھی نہیں ہیں - ارریہ تازہ ترین خبریں

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر جہاں ایک طرف ملک سمیت ارریہ ضلع میں لوگوں نے خراج عقیدت پیش کیا، اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا لیکن تعجب خیز یہ ہے کہ ارریہ سب ڈویژن میں مہاتما گاندھی کا ایک بھی مجسمہ نہیں ہے۔

مہاتما گاندھی کا ایک بھی مجسمہ نہیں
author img

By

Published : Oct 3, 2019, 3:24 PM IST

گاندھی جینتی کے موقع پر عوام محسن اعظم اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر پر گلپوشی کرکے انہیں خراج تحسین تو پیش کرتی ہے مگر یہ نہ صرف حیران کرنے والی ہے بلکہ قابل افسوس بھی ہے کہ صدر مقام میں گاندھی جی کا کوئی مجسمہ یادگار نہیں ہے۔

مہاتما گاندھی کا ایک بھی مجسمہ نہیں، دیکھیں ویڈیو

اس معاملے میں محکمہ فن و ثقافت و ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی صاف جھلکتی ہے۔ حالانکہ لمبے عرصے سے ارریہ کے بہار یوتھ آرگنائزیشن نام کی تنظیم اس تعلق سے مسلسل آواز اٹھاتی آرہی ہے اور گاندھی جی کا مجسمہ نصب کرنے کو لیکر ضلع انتظامیہ و عوامی نمائندوں کو میمورنڈم سونپتی رہی ہے، مگر نتیجہ صفر ہی رہا۔

اس بارے میں آرگنائزیشن کے ریاستی سکریٹری زاہد انور نے بتایا کہ طویل عرصے سے ہم مطالبہ کرتے رہے ہیں، سنہ 2017 میں اس وقت کے ضلع کلکٹر ہمانشو شرما کو ہم لوگوں نے عرضی بھی دی تھی، جس پر انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نگر پریشد کے پاس یہ معاملہ بھیجا تھا، مگر پھر یہ معاملہ ٹھنڈے بستے میں چلا گیا۔

وہیں دوسری جانب گاندھی جی کے نام پر ارریہ سب ڈویژن کے آر ایس واقع مہاتما گاندھی اسمارک ہائی اسکول بھی قائم ہے، جو گاندھی جی کے قتل کے سال یعنی 1948 میں ان کی یاد میں چند سماجی لوگوں نے قائم کیا تھا، مگر بدقسمتی کہیے کہ اتنے بڑے احاطے میں قائم اس اسکول میں بھی گاندھی جی کا مجسمہ نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس اسکول کا دورہ کیا اور یہاں کے اساتذہ سے اس بابت جاننے کی کوشش کی، اساتذہ نے بتایا کہ یہ بات صحیح ہے کہ گاندھی جی کا مجسمہ ہونا چاہیے تھا اور ہم لوگوں نے اسکول انتظامیہ سے اس بارے میں مطالبہ بھی کیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہو سکا۔ اساتذہ نے بتایا کہ آگے پھر ہم لوگ کمیٹی کے سامنے اس مطالبے کو رکھیں گے اور کوشش ہوگی آئندہ گاندھی جینتی تک یہاں ایک مجسمہ یہاں نصب کیا جائے۔

یہی نہیں، ٹاؤن ہال کے قریب کانگریس کا دفتر ہے، جس کا نام گاندھی آشرم ہے۔ ایک زمانے سے یہ دفتر قائم ہے، مگر یہاں بھی گاندھی جی کا کوئی مجسمہ نہیں ہے۔ کانگریسی کارکنان گاندھی جینتی کے موقع پر یہاں بھی صرف تصویروں سے کام چلاتے ہیں، اس کے علاوہ ٹاؤن ہال سے بھگت ٹولہ جانے والی سڑک کا نام بھی گاندھی روڈ رکھا گیا تھا، مگر یہ بھی صرف کاغذ میں ہی محدود ہو کر رہ گیا۔ زمینی سطح پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

Intro:ارریہ سب ڈویژن میں نہیں ہے گاندھی جی کا مجسمہ

ارریہ : بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر جہاں ایک طرف ملک سمیت ارریہ ضلع میں لوگوں نے خراج عقیدت پیش کی وہیں دوسری جانب ارریہ کے سب ڈویژن میں مہاتما گاندھی کا ایک بھی مجسمہ نہ ہونا حیران کن ہے. گاندھی جینتی کے موقع پر عوام تصویر پر گلپوشی کر کے کام تو چلا لیتی ہے مگر محکمہ فن و ثقافت و ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی صاف جھلکتی ہے. حالانکہ لمبے عرصے سے ارریہ کی بہار یوتھ آرگنائزیشن نام کی تنظیم نے اس بابت آواز اٹھاتی رہی ہے اور گاندھی جی کا مجسمہ نصب کرنے کو لیکر ضلع انتظامیہ و عوامی نمائندوں کو میمورنڈم سونپتی رہی ہے مگر نتیجہ صفر ہی رہا. اس بارے میں آرگنائزیشن کے ریاستی سکریٹری زاہد انور بتاتے ہیں کہ لمبے وقت سے ہم لوگ مطالبہ کرتے رہے ہیں، 2017 میں اس وقت کے ضلع کلکٹر ہمانشو شرما کو ہم لوگوں نے عرضی بھی دی تھی جس پر انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نگر پریشد کے پاس یہ معاملہ بھیجا تھا، مگر پھر یہ معاملہ ٹھنڈے بستہ میں چلا گیا.

Body:وہیں دوسری جانب گاندھی جی کے نام پر ارریہ سب ڈویژن کے آر ایس واقع مہاتما گاندھی اسمرک ہائی اسکول بھی قائم ہے جو گاندھی جی کے قتل کے سال یعنی 1948 میں ان کی یاد میں چند سماجی لوگوں نے قائم کیا تھا ، مگر بدقسمتی کہییے کہ اتنے بڑے احاطہ میں قائم اس اسکول میں بھی گاندھی جی کا مجسمہ نہیں ہے، ای ٹی وی بھارت نے اس اسکول کا دورہ کیا اور یہاں کے اساتذہ سے اس بابت جاننے کی کوشش کی، اساتذہ نے بتایا کہ یہ بات صحیح ہے کہ گاندھی جی کا مجسمہ ہونا چاہیے تھا اور ہم لوگوں نے اسکول انتظامیہ سے اس بارے میں مطالبہ بھی کیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہو سکا. اساتذہ نے بتایا کہ آگے پھر ہم لوگ کمیٹی کے سامنے اس مطالبے کو رکھیں گے اور کوشش ہوگی آئندہ گاندھی جینتی تک یہاں ایک مجسمہ لگ جائے.

Conclusion:یہی نہیں، ٹاؤن ہال کے قریب کانگریس کا دفتر ہے جس کا نام گاندھی آشرم ہے، ایک زمانے سے یہ دفتر قائم ہے مگر یہاں بھی گاندھی جی کا کوئی مجسمہ نہیں ہے، کانگریسی کارکنان گاندھی جینتی کے موقع پر یہاں بھی صرف تصویروں سے کام چلاتے ہیں، اس کے علاوہ ٹاؤن ہال سے بھگت ٹولہ جانے والی سڑک کا نام بھی گاندھی روڈ رکھا گیا تھا مگر یہ بھی صرف کاغذ میں ہی محدود ہو کر رہ گیا، زمینی سطح پر عمل درآمد نہیں ہو سکا.
ارریہ سے ای ٹی وی بھارت کے لئے عارف اقبال کی رپورٹ

بائٹ...... زاہد انور ، ریاستی سکریٹری ، بہار یوتھ آرگنائزیشن (پہچان ، کالا کرتا پہنے ہوئے)
بائٹ..... شاں جہاں، اساتذہ، مہاتما گاندھی اسمرک ہائی اسکول ارریہ (پہچان ، رنگین شرٹ پہنے ہوئے)
بائٹ.... ارون کمار شاہ، اساتذہ مہاتما گاندھی اسمرک ہائی اسکول ارریہ (پہچان ، تتلی کی طرح سفید شرٹ پہنے ہوئے)
بائٹ..... محمد واصف، اساتذہ مہاتما گاندھی اسمرک ہائی اسکول ارریہ (پہچان ، لائن والی شرٹ پہنے ہوئے)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.