ETV Bharat / state

No Hearing No Ration Card راشن کارڈ کے لئے 70ہزار درخواست سرد مہری کا شکار

گیا میں غریب و بے سہارا افراد کو راشن پر اشیائے خوردونوش کا ملنا ممکن نظر نہیں آرہا ہے، بلاک سطح کے افسران کی بے توجہی کی وجہ سے گزشتہ آٹھ ماہ سے ستر ہزار ضرورت مندوں کی درخواستیں التوا کا شکار ہیں۔ No Hearing No Ration Card

راشن کارڈ کے لئے 70ہزار درخواست سرد مہری کا شکار

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 3:21 PM IST

گیا: ریاست بہار میں ضلع گیا کے نگر بلاک چندوتی میں 70 ہزار راشن کارڈ کی درخواستوں پر کاروائی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو راشن کارڈ تاحال ملے نہیں ہیں، چونکہ راشن کارڈ انہی کے بنتے ہیں جو مالی طورپر کمزور ہیں،No Hearing No Ration Card In Gaya In Bihar

یومیہ مزدوری کرتے ہیں یا جنکا ذریعہ معاش کا کوئی سہارا نہیں ہے ایسے لوگوں کو بھی اگر وقت پر راشن کارڈ بنکر نہیں ملے تو پھر حکومت اور انتظامیہ کے سسٹم پر سوال کھڑا ہونا لازمی ہے۔

راشن کارڈ کے لئے 70ہزار درخواست سرد مہری کا شکار

سوموار کو شہر گیا کی درجنوں خواتین مگدھ کمشنر میانک وروڑے کے دفتر پہنچیں اور اپنی شکایت درج کرائی ، سابق وارڈ کونسلر شیشو نے بتایاکہ نگر بلاک میں کام کاج انتہائی سست روی کا شکار ہے مارچ سے درخواست زیر سماعت نہیں ہوئیں ہے۔

آن لائن کے بعد درخواست بلاک ٹرانسفر ہوجاتی ہے اور پھر وہاں بلاک سطح سے جانچ ہوتی ہے اور بلاک ترقیاتی افسر ' بی ڈی او ' اس جانچ کی تصدیق کے بعد منظوری دیتے ہیں جس کے بعد وہ درخواست سب ڈیویزنل افسر ' ایس ڈی او ' کے لاگنگ میں آجاتی ہے اور آگے کاروائی کے بعد کارڈ بنکر درخواست گزاروں کو مل جاتے ہیں لیکن گزشتہ آٹھ ماہ سے تاحال درخواست کی جانچ تک نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بلاک کو کرپشن کی آماجگاہ بتاتے ہوئے کہاکہ اصل میں بلاک کے افسران کو غریب وبے سہارا افراد نذرانہ پیش نہیں کررہے ہیں جسکی وجہ سے درخواست پر کاروائی نہیں ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛Bihar Minority Finance Corporation اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں درخواست گزاروں کی فائلز سرد مہری کی شکار

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار گڈگورننس کی باتیں کرتے ہیں اور دوسری طرف انتظامیہ کے حکام اپنے کاموں لیکر سنجیدگی کا اظہار نہیں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نگر بلاک میں ستر ہزار سے زیادہ درخواست سرد مہری کا شکار ہیں جبکہ کمشنر سے ملنے پہنچیں خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف ون نیشن ون راشن کی بات کہتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج بھی مستحقین کارڈ کے لئے دفتروں کا چکر کاٹ رہی ہیں۔ کمشنر سے ملنے کے بعد توقع ہے کہ کارڈ انکو بنکر مل جائیں گے۔

اس سلسلے میں صدر ایس ڈی او اندرویر کمار نے بتایا کہ انہوں نے بلاک افسر سے جواب طلب کیا ہے اور ساتھ ہی پندرہ دنوں میں جانچ کی کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے No Hearing No Ration Card In Gaya In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.