پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر نتیش کمار نے آج آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر فاگو چوہان نے بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں نتیش کمار کو ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کمار کے ساتھ سینئر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس کے ساتھ نتیش آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور تیجسوی کو دوسری بار نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ گرینڈ الائنس کی نئی حکومت میں وزراء کونسل کی توسیع جلد کی جائے گی۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، تیجسوی کی اہلیہ رچل راج شری یادو، ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو کے ساتھ ساتھ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ تاہم، لالو پرساد یادو خرابی صحت کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔ Nitish, Tejashwi take oath as CM, deputy CM
یواین آئی۔