ETV Bharat / state

Patna Taramandal نتیش نے پٹنہ تارامنڈل کے پروجیکشن سسٹم کی جدید کاری کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 8:38 PM IST

وزیر اعلی نتیش کمارنے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پٹنہ تارامنڈل کی عمارت مضبوط اور پرکشش ہونی چاہیے، آنے والوں کے لیے یہ آسان ہو، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جدید کاری کا کام مقررہ وقت میں مکمل کریں۔

نتیش نے پٹنہ تارامنڈل کے پروجیکشن سسٹم کی جدید کاری کا جائزہ لیا

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ کے اندرا گاندھی سائنس کمپلیکس میں واقع تارامنڈل کے پروجیکشن سسٹم کی کی جارہی جدید کاری کے کام کا جائزہ لیا۔جائزہ کے دوران وزیر اعلی نے اسکائی تھئٹر،کمپیو ٹر سیکشن، سولرپلیٹ، تارامنڈل کے اندرونی اور بالائی منزل، بیرونی احاطے وغیرہ کا معائنہ کیا۔افسران نے پرزنٹیشن کے ذریعہ پٹنہ تارامنڈل کے پروجیکشن سسٹم کو جدید بنانے سے متعلق کام کو پیش کیا۔ وزیراعلیٰ کو پروجیکشن سسٹم، پروجیکشن ڈوم تھیٹر سسٹم، لائٹنگ سسٹم، ساو ¿نڈ سسٹم وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو کئی ضروری ہدایات دیں۔

وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پٹنہ تارامنڈل کی عمارت مضبوط اور پرکشش ہونی چاہیے، آنے والوں کے لیے یہ آسان ہو، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جدید کاری کا کام مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ پٹنہ تارامنڈل بہت قدیم ہے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کی ساخت کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ضروری کام کیا جائے تاکہ یہ طویل عرصے تک محفوظ رہے۔ اندرا گاندھی سائنس کمپلیکس میں واقع آڈیٹوریم کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پٹنہ تارامنڈل میں مناسب شمسی توانائی دستیاب ہے۔ دربھنگہ میں ایک بہت ہی خوبصورت اور بہترین تارامنڈل بنایا گیا ہے۔ اس کے آغاز کے موقع پر ہی ہم نے پٹنہ کے تارامنڈل کو جدید بنانے کی ہدایات دی تھیں تاکہ اسے بھی جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔ اندرا گاندھی سائنس کمپلیکس کی خوبصورتی کا کام ضرور کروائیں۔ جدید کاری کا کام اس طرح مکمل کریں کہ پٹنہ تارامنڈل میں کوئی کمی نہ رہے۔ پٹنہ تارامنڈل جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ ہو تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی نسل کے لیے باپو کی شخصیت اور کاموں کو جاننا بہت ضروری ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بتائے گئے سات سماجی پاپ سے آگاہ کرنا یقینی بنائیں۔ نیز جدوجہد آزادی میں باپو کاجو کردار رہا ہے اس سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کا انتظام کیا جائے۔ اس کے ساتھ بہار کے افسانوں اور اہمیت سے بھی لوگوں کوروبرو کروائیں۔ اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم پہلے بھی آڈیٹوریم آتے رہے ہیں۔ جب ہم مغربی بنگال گئے تو ہمیں وہاں کاآڈیٹوریم بہت پسند آیا، پھر ہم نے یہاں آکر اسے مزید بہتر کرنے کو کہا۔ یہ سال 2010-11 کی بات ہے۔ اسی وقت، ہم نے فیصلہ کیا کہ دربھنگہ میں بھی ایک تارامنڈل بنایا جائے گا۔ دربھنگہ تارامنڈل کو بنانے میں کافی وقت لگا لیکن یہ بہت اچھابن گیا۔

پٹنہ آڈیٹوریم کے لیے ہم شروع سے کہہ رہے تھے کہ یہاں بھی اسے مختلف طریقے سے بنایا جائے۔ ہم اکثر متعلقہ حکام سے پوچھتے تھے کہ تارامنڈل کا کام کیسے چل رہا ہے۔ اس بار ہم نے خودچل کر دیکھنے کا فیصلہ کیا۔کام کیسے چل رہا ہے۔ ہم دیکھنے یہ آئے ہیں۔ اب بہتر طریقہ سے بنایا جا رہا ہے اس حوالے سے حکام کو تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ ہم نے کہا کہ پرانی جگہ ٹھیک سے جانچ کرلیا جائے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ بنا لیں اور پھر بعد میں کوئی خرابی معلوم ہو جائے۔ سب بہتر طریقہ سے دیکھ کر نیا تارا منڈل بن جائے گا تو نئی نسل کے لوگوں کے لیے بہت اچھا ہو گا۔انہیں ایک ایک چیز کے بارے میں معلومات حاصل ہوگی۔

اوپیندر کشواہا کے بیان سے متعلق صحافیوں کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے جو کہنا تھا وہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیابول رہے ہیں۔ ہم ایک بات بار بار کہہ رہے ہیں کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں کچھ ہوتا ہے تو اس پر آپس میں بات ہوتی ہے نہ کہ عوامی سطح پر، روزانہ اس بارے میں نہیں بولا جاتا ہے۔ جب آپ بار بار پوچھتے ہیں تو ہم بول دیتے ہیں۔ ایسی باتوں کا کوئی مطلب نہیں۔ جن کو اپنی باتیں کہنی ہیں انہیں پارٹی میں اپنی بات کہنی چاہیے۔ پہلے وہ بہت اچھا کہہ رہے تھے، پتہ نہیں اچانک ان کو کیا ہو گیا۔ ہم سے ایک ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ ہر آدمی کو بولنے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nitish Kumar on Sushil Modi سشیل مودی میرے خلاف بولیں گے تب ہی انہیں فائدہ ہوگا، نتیش کمار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.