ETV Bharat / state

Nitish Reviewed Drought Situation نتیش نے خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا

نتیش کمار نے آج فضائی سروے کر کے کم بارش کے سبب پیدا ممکنہ خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فضائی سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے نوادہ ضلع کے پھلوریا ڈیم کے پانی کی سطح کا بھی معائنہ کیا۔Nitish Reviewed Drought Situation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 10:19 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج فضائی سروے کر کے کم بارش کے سبب پیدا ممکنہ خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پہلے مرحلہ میں جہان آباد ، گیا ،اورنگ آباد اور نوادہ ضلع کے حلقوں کا فضائی سروے کیا ۔ اس دوران جہان آباد ضلع کے مودن گنج، گھوسی، مخدوم پور، گیا ضلع کے ٹیکاری، کوچ، اماس، گرووا، گیا شہر، موہن پور، ٹنکپا، وزیر گنج، اورنگ آباد ضلع کے گوہ، رفیع گنج، مدن پور اور نوادہ ضلع کے میسکور، ہسوا اور ناردی گنج بلاک کا ہوائی سروے کر کے کم بارش کے سبب پیدا ممکنہ خشک سالی کی صورتحال کا باریکی سے جائزہ لیا۔Nitish Reviewed Drought Situation

فضائی سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے نوادہ ضلع کے پھلوریا ڈیم کے پانی کی سطح کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دوسرے مرحلہ میں پٹنہ ضلع کے مکامہ نشیبی، بختیار پورنشیبی، فتوحہ نشیبی اور دیگر نشیبی علاقوں کا فضائی سروے کیا اور وہاں پانی کی سطح کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ نے ہوائی سروے کے دوران افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کم بارش کے سبب پیدا صورتحال کے سبب تمام متاثرہ اضلاع کے بلاک ، پنچایت اور گاﺅں سطح تک جلد ہی خشک سالی کی صورتحال کا بہتر طریقہ سے اندازہ لگائیں اور کسانوں کو مدد دینے کے لیے پوری طرح تیاری رکھیں۔ فضائی سروے کے دوران ایگریکلچر محکمہ کے سیکریٹری مسٹر این سرون کمار ، آفات و آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کمار اگر وال اور وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Nitish Kumar On Drought خشک سالی کا صحیح اندازہ کر کے کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیاری کریں، نتیش کُمار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.