ETV Bharat / state

Samadhan Yatra نتیش نے ’سمادھان یاترا‘ کے دوران کٹیہار ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا - نتیش کمار نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

کٹہیار میں محکمہ زراعت کے سکریٹری این سراون کمار نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اس اسکیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اس سے کسانوں کو ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔

سمادھان یاترا
سمادھان یاترا
author img

By

Published : Feb 5, 2023, 9:48 PM IST

پٹنہ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ’سمادھان یاترا ‘کے دوران آج کٹیہار ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے گرام پنچایت دیگھری میںقومی باغبانی مشن کے تحت شیڈنیس میں محفوظ آرگینک کھیتی کا جائزہ لیا اور کسان مسٹر ارون بھگت سے اس اسکیم کے تحت ہونے والے زرعی کام کے بارے میں معلومات حاصل کی-

کمپوزٹ آرنمینٹل بریڈنگ یونٹ (فشریز)، شہد کی پیداوار کے کام، مشروم کی پیداوار کے کام، مکھانہ کی پیداوار کے کام، سبزیوں کی پیداوار کے کام اور بانس کی مصنوعات کے کام میں مصروف ترقی پسند کسانوں نے ’وزیر اعلیٰ باغبانی مشن اسکیم‘ کے فوائد سے و زیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ ترقی پسند کسانوں نے وزیر اعلیٰ کو آرگینک کوریڈور پروجیکٹ کے تحت کی جانے والی آرگینک کھیتی سے ہور ہے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ مائیکرو آبپاشی سے مکھانہ کی کھیتی کی شروعات بھی یہاں سے کی گئی ہے۔ ڈی ایم نے اس کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آرگینک مصنوعات کی مقامی مارکیٹ دستیاب کرائی جائے تاکہ کسان اس سے مستفید ہو سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے زرعی میکانائزیشن ا سکیم کے تحت کسانوں میں سبسڈی والی مشینیں تقسیم کیں۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سوشیلا پوکھر کی تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا اور تالاب میں مچھلی بھی چھوڑی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تالاب کے ارد گرد بھی پودے لگائے جائیں۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے گرام پنچایت راج، دیگھری کا معائنہ کیا اور وہاں لائبریری کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود پنچایت نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس دوران پنچایتی راج محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر مہیر کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو تمام انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے نئے پنچایت سرکار بھون کی تعمیر کے بارے میں افسران کو ہدایات بھی دیں۔

دیہی ترقیات محکمہ کے سیکریٹری مسٹر بالامورگن ڈی نے وزیر اعلیٰ کو مسلسل روزگار اسکیم سے مستفید ہونے والے خاندانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرائی اور بتایا کہ اس اسکیم سے ان کے معیار زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ اہل ہیں انہیں مسلسل روزگار اسکیم کے فوائد دلاتے رہیں۔ وزیراعلیٰ نے مسلسل روزگار اسکیم کے تحت 30 خاندانوں کو 18 لاکھ روپے کاعلامتی چیک دیا۔ وزیر اعلیٰ نے ’وزیر اعلیٰ اُدمی منصوبہ‘ کے مستفیدوں اور مسلم بے سہارا/طلاق شدہ خواتین کوعلامتی چیک دیئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے معذور افراد کو ٹرائی سائیکلیں بھی فراہم کیں۔

مزید پڑھیں:Samadhan Yatra وزیراعلی سمادھان یاترا پر گیا کے مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.