ETV Bharat / state

ایمرجنسی کے تعلق سے نتیش کمار کا ردعمل

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راہل گاندھی کے ایمرجنسی پر دئیے گئے بیان پر کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ایمرجنسی لگانا غلط تھا۔ ایمرجنسی کے شکار ہم لوگ ہوئے تھے، ہم لوگ اس وقت نوجوان تھے۔

Nitish Kumar
Nitish Kumar
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 10:48 PM IST

نتیش کمار نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کے وقت لوک نائک جئے پرکاش نارائن کی قیادت میں پورے ملک میں تحریک چلی تھی۔ ایمرجنسی کے بعد ہوئے انتخاب میں ملک کے لوگوں نے کانگریس کو شکست دے کر اپنا پیغام دیا تھا کہ ملک کانگریس کے خلاف ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار

انہوں نے کہا کہ 'جئے پرکاش کی تحریک سے متاثر ہو کر ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں نے مِل کر جنتا پارٹی کی تشکیل کی تھی، اس کے بعد مرکز میں جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تھی اور اب راہل گاندھی نے آج جو کچھ بھی کہا ہے وہ ان کے ذاتی خیالات ہیں۔

فلم اسٹار کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے کے سلسلے میں وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ انکم ٹیکس محکمہ کا معاملہ ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کو ضابطہ اور قانون کے تحت حقوق دئیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.