ETV Bharat / state

آفات مینجمنٹ، آبی وسائل محکمہ کے افسران تمام ڈی ایم کے ساتھ رابطے میں رہیں: نتیش

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:46 PM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بذریعہ سڑک آرہ اور سارن اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، دھان روپنی میں ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کی دی ہدایت۔

nitish
نتیش

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سڑک کے راستے آرہ اور سارن ضلع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کوئیلور اور ببورا کا جائزہ لیتے ہوئے چھپرا پہنچے۔ چھپرا کے ڈوری گنج ، معظم پور ہو تے ہوئے سونپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا بھی انہوں نے جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ نے سارن ضلع کے موسے پور چوک پر سیلاب متاثرہ لوگوں کے لیے چلائے جارہے کمیونٹی کچن کا جائزہ لیا۔ کمیونٹی کچن میں کھاکھا نا کھارہے لوگوں سے انہو ں نے بات کی اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کمیونٹی کچن کے نزدیک چلائے جارہے کوویڈ ٹیکا کاری سینٹر کا بھی وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا ۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ یہاں پررہنے والے تمام لوگوں کی کورونا جانچ ضرور کرائیں اور جو بھی وائرس سے متاثر پائے جاتے ہیں ان کے لیے الگ سے انتظام کریں۔ جن کو ٹیکا نہیں لگا ہے ان کو ٹیکا ضرور لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بہار: ذات کی بنیاد پر مردم شماری چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ نتیش کمار

وزیر اعلیٰ نے موسے پورچوک پر رہنے والے بے گھر لوگوں سے بات کی ان کے مسائل کو سنا ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کمیونٹی کچن کو اور بڑا کیا جائے تاکہ سہولت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگ کھانا کھاسکیں۔ لوگوں کو یہاں کسی طرح کی دقت نہ ہو اس کا خیال رکھیں ۔ یہاں ٹینٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری چیزوں کا بھی مکمل انتظام رکھیں۔

مویشی چارہ کا پورا انتظام رکھیں ۔ انہوں نے مقامی عوامی نمائندوں سے بھی بات کی اور کہا کہ لوگوں کو راحت دلانے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن بنا کر تمام لوگ کام کریں۔ چھپرا کے ڈی ایم نے وزیر اعلیٰ کو متاثرہ آبادی کی جانکاری دی اور کشتیوںکو چلانے اور دیگر راحت کام کی جانکاری دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.