پاسوان نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں این ڈی اے میں اختلاف سے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ 2020 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب میں نتیش کمار ہی این ڈی اے کا چہرہ ہوں گے اور ان کی پارٹی بھی کمار کو وزیراعلیٰ امیدوار کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کے درمیان اختلاف کی باتیں صرف میڈیا میں ہورہی ہیں لیکن اس طرح کی کوئی بات نہیںہے ۔
جموئی سے رکن پارلیمنٹ مسٹر پاسوان نے دار الحکومت پٹنہ میں آبی جماﺅ کے معاملے پر کہاکہ لوگوں کی مشکلات دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کمار قصور وار افسران پر ضرور کاروائی کریںگے۔ اس موقع پر ایل جے پی کے ریاستی ترجمان اشرف انصاری بھی موجود تھے ۔