ETV Bharat / state

International Convention Centre نتیش نے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ - بہار کی خبر

وزیر اعلیٰ نے انٹرنیشنل کنونشن سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کی۔ سمدھان یاترا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت دیکھنے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔Nitish Kumar reviews Construction Works

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 10:02 AM IST

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار 5 جنوری 2023 سے شروع ہونے والی 'سمادھان یاترا' کے لیے والمیکی نگر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ کا والمیکی نگر ہوائی اڈے پر مقامی عوامی نمائندوں، قائدین اور ضلع انتظامیہ نے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔وزیراعلی نے والمیکی نگر میں زیر تعمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر کا دورہ کیا اور جاری کاموں کودیکھا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔Nitish Kumar On Samdhan Yatra

انٹرنیشنل کنونشن سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کی۔ سمدھان یاترا کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت دیکھنے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔ عوام کی باتیں بھی سنیں گے۔ اس سے قبل سماجی اصلاح مہم کے دوران ہم نے کئی مقامات کا دورہ کیا تھا اور لوگوں سے بات چیت کی تھی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا تھا۔ شراب بندی کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شراب بندی کے تئیں مسلسل بیداراور ترغیب دی جا رہی ہے۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے گنڈک بیراج کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران گنڈک ندی کے اخراج اور پانی کی سطح کے بارے میں جانکاری لی۔ گنڈک ندی کا معائنہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال گنڈک ندی کے پانی کی سطح دیگر سالوں کے مقابلے بہت اچھی ہے اور پانی بھی صاف ہے۔ وزیراعلیٰ نے کنٹرول روم میں نصب عظیم انسانوں کی تصاویر کا بھی معائنہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے بالمیکی ٹائیگر ریزرو کا بھی دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران، خزانہ،کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا، ایم ایل سی بھیشم سہنی، ایم ایل سی مسٹر سوربھ کمار، سابق ایم ایل سی مسٹر راجیش رام،وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری دیپک کمار، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر انوپم کمار، سکریٹری درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل محکمہ مسٹر دیوش سہرا،وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، کمشنر ترہت ڈویژن مسٹر پنکج کمار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس چمپارن رینج مسٹر پرنو کمار پروین، انچارج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کم ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر مغربی چمپارن مسٹر انیل کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی چمپارن مسٹر اپیندر ناتھ ورما، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بگہا مسٹر کرن کمار گورکھ جادھواور دیگر معززین اور سینئر عہدیدار ان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Nitish Kumar on RSS جدوجہد آزادی میں آر ایس ایس کا کوئی تعاون نہیں: نتیش

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.