نتیش کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی انتقال کی خبرسے غم زدہ ہوں۔ وہ ایک نیک عالم دین کے ساتھ ساتھ ایک نیک دل انسان بھی تھے۔ انہیں سماجی کاموں میں بھی گہری دلچسپی تھی۔ ان کے انتقال سے مذہبی وسماجی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشور سے دعا ہے کہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی قوت دے۔‘‘