ETV Bharat / state

بہار: موسم کے موافق زراعت پروگرام کا آغاز - اعلیٰ سطحی میٹینگ

ریاست کے چیف سکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ 'آپ پوری ریاست کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ فصلوں کے باقیات کو جلا رہے ہیں۔ لوگوں کو بتانا ہوگا کہ فصلوں کے باقیات کو جلانے سے ماحولیات پر مسائل پیدا ہوں گے اور اس کا اثر آئندہ نسلوں پر بھی پڑے گا۔'

بہار: موسم کے موافق زراعت پروگرام کا آغاز

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:40 PM IST

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے محکمہ زراعت سمیت چیف سکریٹری اور تمام ضلع افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹینگ کے دوران کئی ہدایت دیں۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ 'موسم کے موافق زراعت کا پروگرام ہر فرد تک پہنچنا چاہیے۔'

بہار: موسم کے موافق زراعت پروگرام کا آغاز

انہوں نے ریاست کے چیف سکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ پوری ریاست کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ فصلوں کے باقیات کو جلا رہے ہیں۔ لوگوں کو بتانا ہوگا کہ فصلوں کے باقیات کو جلانے سے ماحولیات پر مسائل پیدا ہوں گے اور اس کا اثر آئندہ نسلوں پر بھی پڑے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'فصلوں کے باقیات کو جلانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان باقیات کا کسان استعمال کریں، اس سے انہیں فائدہ ہوگا اور آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'فصل باقیات منیجمنٹ کے لئے ایگریکلچر آلات کی خریداری پر ریاستی حکومت کسانوں کو 75 فیصد، جبکہ ایس سی ایس ٹی اور انتہائی پسماندہ طبقے کے کسانوں کو 80 فیصد سبسیڈی دے رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: فرضی پریس کی آڑ میں شراب کی تسکری، سات گرفتار

وزیراعلٰی نتیش کمار نے کہا کہ 'آب و ہوا کے موافق زراعت پروگرام کے نفاذ کے لیے تمام اضلاع کے 5-5 گاؤں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس سے کسان بیدار ہوں گے اور اس سے مستفید ہوں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.