ETV Bharat / state

Minority Meeting with Nitish kumar اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے بہار حکومت نے ہر محاذ پر کام کیا

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے ہماری حکومت نے ہر محاذ پر کام کیا ہے۔ Minority Meeting with Nitish kumar

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 10:41 AM IST

نتیش کمار نے بہار کے اقلیتی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

نتیش کمار نے بہار کے اقلیتی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی

پٹنہ: ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سال نو کے پہلے دن آج پارٹی کے اقلیتی لیڈران کے ساتھ ایک اہم نشست سی ایم ہاؤس میں منعقد کی جس میں ریاست بھر سے جے ڈی یو اقلیتی لیڈران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے، Minority Meeting with Nitish kumar۔ نشست کی نظامت سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ نے کی جب کہ صدارت کی ذمہ داری پارٹی کے قومی صدر للن سنگھ نے ادا کی. اس موقع پر جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا، سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی، ریاستی وزیر وجے کمار چودھری، ریاستی وزیر سنجے جھا، اقلیتی وزیر زماں خان، ایم ایل سی غلام غوث، سابق ڈپٹی اسپیکر سلیم پرویز وغیرہ شریک ہوئے۔ Nitish Kumar held a meeting with Bihar minority leaders

یہ بھی پڑھیں:

نشست سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کام کا کوئی مقابلہ نہیں، آپ کو بہار میں رہ کر احساس نہ ہو، آپ ذرا دوسری ریاستوں میں گھوم آئے تو آپ کو اندازہ ہوگا دوسری ریاستوں کے مقابلے ہمارا ریاست کتنا ترقی کیا ہے، جتنے کام دوسری جگہوں پر اقلیتوں کے لیے نہیں ہوا اس سے زیادہ بہار کے اقلیتوں کے لیے نتیش کمار نے کیا، چونکہ ہم تشہیر میں یقین نہیں رکھتے اس وجہ سے ہماری بات لوگوں تک نہیں پہنچتی، آنے والا 2024 ملک کے لئے اہم ہونے والا ہے جس میں اقلیت سماج کے لوگوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوگی کہ ایک ایک ووٹ فرقہ پرست پارٹی کو نہیں جائے.

اقلیتی وزیر زماں خان نے کہا کہ نتیش کمار کے کام کی تعریف صرف بہار ہی نہیں بلکہ دوسری ریاستوں میں بھی ہے، آسام اور ناگالینڈ کی عوام وزیر اعلیٰ کے کام سے اس قدر متاثر ہے کہ وہ ہمیشہ ان کے جانے کا انتظار کرتے ہیں، آج اقلیتی سماج کے لئے وزیر اعلیٰ نے کئی اہم منصوبے بنائے جس کے نفاذ سے اقلیت کو بڑا فائدہ مل رہا ہے. وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے بلاتفریق لوگوں کے لیے کام کیا ہے، جب ہم اقتدار میں آئے تھے تو اس وقت بہار کی صورت حال کیا تھی اور آج کیا ہے، اقلیتوں کی تعلیم سے لیکر روزگار اور ہزاروں اردو مترجم کی بحالی تک ہوئی، اور جو باقی ہیں اسے بھی ہم کریں گے، اس لئے ضروری ہے کہ پارٹی کے جو بھی لیڈران و کارکنان ہیں وہ زمینی سطح پر پہنچ کر لوگوں سے ملاقات کریں اور حکومت کے کام کاج سے اقلیت سماج کو آگاہ کریں، ساتھ ہی ان کے مسائل جانیں اور ہمیں بتائیں تاکہ اس کا بروقت حل کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.