پٹنہ:بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مشہور ماہر معاشیات پدم بھوشن ایشر جج اہلوالیہ کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
نتیش کمار نے اتوار کو یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ آنجہانی اہلوالیہ بھارت کے مشہور ماہرین معاشیات میں سے ایک تھیں۔ وہ دہلی کے تھنک ٹینک انڈین کاﺅنسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکانومی ریلیشنس کی صدر تھیں۔ ان کی تحقیقات نے ملک میں شہری ترقی ، صنعتی ترقی ، مائیکرو معاشی اصلاحا ت اور سماجی شعبہ کے فروغ پر توجہ مرکوز کی
وزیراعلیٰ نے کہاکہ آنجہانی اہلوالیہ نے انڈسٹریل گروتھ ان انڈیا نامی کتاب تحریر کی تھی، جس کے بعد انہیں پدم بھوشن اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔ ان کے انتقال سے معاشی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔
انہوں نے آنجہانی کے روح کی تسکین اور ان کے اہل خانہ کو مصیبت کی اس گھڑی میں صبر کی قوت عطا کرنے کی دعا کی ہے ۔