ETV Bharat / state

Bihar Political Crisis: بہار میں مہاراشٹر پارٹ ٹو کھیل سے قبل نتیش نے آج بلایا اجلاس - Nitish Kumar split with BJP

آر سی پی سنگھ کے جے ڈی یو چھوڑتے ہی بہار میں سیاسی افراتفری کا ماحول ہے۔ سیاسی بحران کی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل کے روز جے ڈی یو اراکین اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے۔ ساتھ ہی آر جے ڈی کی طرف سے بھی میٹنگ طے ہے۔ دوسری طرف بی جے پی لیڈر دہلی پہنچ رہے ہیں اور اعلیٰ قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔ Bihar political crisis, Nitish Kumar Calls for Meeting of JD(U) Leaders

Nitish Kumar calls for meeting of JD(U) leaders
بہار میں مہاراشٹر پارٹ ٹو کھیل سے قبل نتیش نے بلائی میٹنگ
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 7:37 PM IST

Updated : Aug 9, 2022, 9:11 AM IST

پٹنہ: سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کے جے ڈی یو چھوڑتے ہی بہار کا سیاسی منظرنامہ پوری طرح سے بدل گیا ہے Bihar Political Crisis۔ کیا ریاست میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی یا عظیم اتحاد کی قیادت میں جے ڈی یو کی نئی حکومت بنے گی؟ دریں اثناء جے ڈی یو کے قومی صدر لالن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آر سی پی سنگھ کے پارٹی چھوڑ نے بعد اراکین اسمبلی کی رائے جاننے کے لیے میٹنگ بلائی ہے۔ دوسری طرف جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے آر سی پی سنگھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بیان کو ذہنی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔ Bihar political crisis, Nitish Kumar Calls for Meeting of JD(U) Leaders

واضح رہے کہ منگل کے روز 11 بجے سے پٹنہ میں ایم ایل اے کی میٹنگ بلائی گئی ہے اور اراکین اسمبلی بھی پٹنہ پہنچ رہے ہیں۔ کہاجارہا ہے کہ بدلے ہوئے سیاسی حالات میں نتیش کمار اگلا سیاسی قدم اٹھانے سے پہلے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آر سی پی سنگھ کے پارٹی چھوڑنے کے بعد تمام ایم ایل اے ان کے ساتھ ہیں یا نہیں، کیونکہ مسلسل قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ کچھ ایم ایل اے آر سی پی کے ساتھ جا سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سبھی اراکین اسمبلی نتیش کمار کی میٹنگ میں آتے ہیں یا نہیں۔ بہار کی سیاست کس کروٹ بیٹھتی ہے، اس کا فیصلہ منگل کی میٹنگ کے بعد ہو گا۔

مزید پڑھیں:

سب کچھ ٹھیک ہے: اپیندر کشواہا نے پارٹی میٹنگ سے ایک الگ مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آر سی پی سنگھ کا سی ایم کے بارے میں دیا گیا بیان انتہائی قابل اعتراض ہے۔ نتیش کمار کے پاس وزیر اعظم بننے کی تمام اہلیتیں ہیں۔ حکومت میں بڑی تبدیلی کی قیاس آرائیوں پر انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا کچھ محسوس نہیں ہورہا ہے، سب کچھ ٹھیک ہے۔

اپیندر کشواہا، جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر نے کہا کہ "نتیش کمار سات جنموں میں وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ آر سی پی سنگھ کا بیان ان کے ذہنی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔ آج نریندر مودی این ڈی اے میں وزیر اعظم ہیں۔ آج اگر ہم ملک بھر کی شخصیت کی بات کریں تو نتیش کمار میں وزیر اعظم بننے کی ہر صلاحیت موجود ہے۔" ہم کوئی دعویٰ نہیں کر رہے ہیں۔"

'نئی حکومت' کے تعلق سے قیاس آرائیوں پر جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام ابھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ جنتا دربار میں لوگوں کی شکایات سن رہے ہیں۔ ہمارے لیڈر نتیش کمار مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ کیا این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک ہے؟ اس پر امیش کشواہا نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعلی نے پارٹی میٹنگ بلائی ہے، آر سی پی سنگھ کے حوالے سے پارٹی میں جو صورتحال ہے، ایسے میں ایم ایل اے کے ساتھ بات چیت ہوگی اور وزیر اعلیٰ حکمت عملی تیار کریں گے۔'

آر سی پی کے بیان کے بعد سیاسی ہنگامہ: واضح رہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کو پارٹی کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے جائیداد کے تعلق سے طلب کیا تھا۔ جواب دینے سے قبل ہی آر سی پی سنگھ نے جے ڈی یو چھوڑ دیا اور سی ایم نتیش کمار پر شدید حملہ آور ہوگئے۔ آر سی پی سنگھ نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ نتیش کمار ساتھ جنموں تک وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے (RCP Singh Attacks On Nitish Kumar)۔ تب سے جے ڈی یو آر سی پی سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے اور نئے سیاسی آپشنز تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ اسی درمیان بہار میں سبھی پارٹیاں اچانک حرکت میں آگئی ہیں اور پٹنہ میں مسلسل میٹنگوں کا دور جاری ہے۔'

Last Updated : Aug 9, 2022, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.