ETV Bharat / state

Nitish Kumar On Drought خشک سالی کا صحیح اندازہ کر کے کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیاری کریں، نتیش کُمار - وزیر اعلیٰ نتیش کمار

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے فضائی سروے کے دوران افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام متاثرہ اضلاع کے بلاک، پنچایت اور گاؤں کی سطح پر کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی کی صورتحال کا صحیح اندازہ کریں اور کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے پوری تیاری کریں۔ Nitish Kumar On Drought

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 11, 2022, 9:07 PM IST

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج نالندہ، شیخ پورہ، لکھی سرائے جموئی، مونگیر، بانکا، بھاگلپور، کھگڑیا اور سمستی پور اضلاع میں کم بارش کی وجہ سے ممکنہ خشک سالی کی صورتحال کا فضائی سروے کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ ہوائی سروے کے دوران نالندہ ضلع کے بند، سرمیرا، شیخ پورہ ضلع کے بربیگھا، شیخ پورہ، چیوڑا،لکھی سرائے ضلع کے رام گڑھ چوک، ہلسی، جموئی ضلع کے سکندرا، کھیرہ، گیدور، لکشمی پور، مونگیر ضلع کے کھڑگپور، دھرہرا، جمال پور، مونگیر،بانکا ضلع کے شمبھو گنج، پھولی ڈمری، امر پور، بھاگلپور ضلع میں جگدیش پور، شاہ پور، سلطان گنج، کھگڑیا ضلع کے پربتہ، گوگری، کھگڑیا،الولی اور سمستی پور ضلع کے حسن گنج، روسڑا، وبھوتی پور اور دلسنگھ سرائے بلاک میںکم بارش کے سبب پیدا ہوئی ممکنہ خوشحالی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ان علاقوں میں دھان کی کاشت کی کوریج کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے فضائی سروے کے دوران گنگا اور کوسی ندی کے پانی کی سطح کا بھی جائزہ لیا۔ Nitish Kumar On Drought

وزیر اعلیٰ نے فضائی سروے کے دوران افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام متاثرہ اضلاع کے بلاک، پنچایت اور گاؤں کی سطح پر کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی کی صورتحال کا صحیح اندازہ کریں اور کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے پوری تیاری کریں۔ وزیر اعلیٰ فضائی سروے کے دوران مونگیر ایئر پورٹ پر اترے۔ اس کے بعد ڈکرا نالہ پمپ کینال اسکیم کا معائنہ کیا اورحکام کو اس کوپھر سے بحال کرنے کی ہدایت دی۔ ڈکرا نالہ پمپ کینال اسکیم ایک اپلفٹ آبپاشی اسکیم ہے، جس کے تحت گنگا ندی اور ڈکرا نالہ کے ملنے کے پوائنٹ پر، مونگیر شہر سے پانچ کلومیٹر جنوب میں ککھگڑہی گا ں کے قریب گنگا ندی میں پلوٹنگ بیراج پر پمپ کی مدد سے پانی اٹھایا جائے گا۔ اس اسکیم کے فیز I کے کاموں کے لیے سال 1976-77 میں منظوری دی گئی تھی۔ اس اسکیم کو شروع کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایات سے اس علاقے کے کسانوں کو کافی راحت ملے گی۔

اس پروجیکٹ کی تکمیل کے ساتھ، لکھی سرائے ضلع کے سوریہ گڑھا بلاک اور مونگیر ضلع کے تین بلاکس - مونگیر صدر، جمال پور اور دھرہرا بلا ک میں میں کل 15,222 ہیکٹر کے رقبے میں آبپاشی دستیاب ہوگی۔ کئی دہائیوں سے بند پڑے اس قدیم پروجیکٹ کے شروع ہونے سے کسانوں کو آبپاشی کے کام میں کافی سہولت ملے گی اور ان کے زرعی کام بھی بہتر طریقے سے ہو سکیں گے۔ فضائی سروے کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ زراعت کے سکریٹری این سرون کمار،آفات و آبی وسائل محکمے کے سکریٹری سنجے کمار اگروال موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Janta Raj, Not Jungle Raj In Biha: بہار میں جنگل راج نہیں، جنتا راج ہے: نتیش کمار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.