گیا: بہار اقلیتی بہبود کے وزیر زماں خان آج ضلع گیا پہنچے اور عوام سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقہ کے لیے چلائی جارہی اسکیمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اقلیتی طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں اور بلاتفریق سبھی طبقے کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں'۔ Chief Minister Minority Employment Loan Scheme for Minorities
انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ایک ایماندار اور مخلص رہنما ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے ایک اہم منصوبہ 'وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم" شروع کی ہے جس کے ذریعے مسلم طبقہ کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے۔ اس قرض کو حاصل کرنے کے لیے مزید آسانیاں بھی پیدا کی گئی ہیں تاکہ ہر کسی کو اس اسکیم کے تحت روزگار کے لیے قرض کی ادائیگی ہوسکے۔
زماں خان نے بتایا کہ 'قبل میں لوگ روزگار کے لئے رقم اپلائی کرتے تھے، تاہم معاہدے کے لیے گارینٹر نہیں ہونے کی وجہ سے ان کا نام فہرست سے ہٹا دیا جاتا تھا لیکن اب اس اسکیم میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب ایسے لوگ جن کے پاس گارینٹر نہیں ہیں، ان کو دو لاکھ روپے تک کا ذاتی گارینٹر یعنی کہ مکان، دکان وغیرہ کی سرکاری رسید پر قرض کی رقم دی جائے گی۔ Chief Minister Minority Employment Loan Scheme for Minorities
وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت رواں برس سے بلاک سطح پر رقم تقسیم کیا جائے گا، ساتھ ہی اب بلاک سطح پر درخواست کنندگان کے کاغذات کی جانچ ہوگی اور جو کام ضلع سطح پر ہوتے تھے وہ بلاک سطح پر ہوں گے حالانکہ فائنل جانچ اور درخواست دہندگان کا انتخاب ضلع سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی۔
وزیر نے کہا کہ 'اب بلاک سطح پر بھی رقم دی جائے گی ساتھ ہی رقم کا دس فیصد ان کے لیے مختص کی گئی ہے جو ٹھیلہ یا چھوٹی دوکان گمٹی وغیرہ چلاتے ہیں۔ پہلے ان تک یہ فائدہ نہیں پہنچ پاتا تھا۔