پٹنہ: انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے آج ایک بار پھر وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلی میٹنگ کے دوران ان سے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ 'چاہے آپ کوئی لالچ دیں یا کرسی خالی کر دیں، اب میں عوام سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔'Prashant Kishor On Nitish Govt
بدھ کو جمونیا میں واقع جن سوراج پدیاترا کیمپ میں مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران کشور نے سخت لہجے میں کہاکہ ''نتیش جی نے 10-15 دن پہلے اپنے گھرمیں دعوت دی تھی اور کہا تھاکہ ارے بھائی آپ تو ہمارے وارث ہیں، یہ سب کیوں کررہے ہیں۔ آئیے ہمارے ساتھ اور ہماری پارٹی کے لیڈر بن جایئے۔
انتخابی حکمت عملی ساز نے کہا کہ اس ملاقات کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے مجھے گالیاں دیں۔ آپ ان سے ملنے کیوں گئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ وہ نتیش جی سے ملنے گئے تھے تاکہ مل کر انہیں بتا سکیں کہ چاہے کتنا ہی بڑا فتنہ کیوں نہ ہو، وہ عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جانشین بنانا یا کرسی خالی کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ بہار میں اپنے لیے سیاسی امکانات تلاش کرنے والے پرشانت کشور نے مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش پر مغربی چمپارن کے بھیتیہاروا سے پد یاترا شروع کی ہے۔ کشور نے ایک سے ڈیڑھ سال تک ریاست میں تقریباً 35 سو کلومیٹر پیدل یاترا کریں گے۔ اس دوران وہ سماج کی مدد سے نچلی سطح پر صحیح لوگوں کی شناخت کرکے انہیں ایک جمہوری پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کریں گے اور مقامی مسائل اور امکانات کو بہتر طور پر سمجھنے کی بنیاد پر بہار کی مجموعی ترقی کے لیے تعلیم، صحت، روزگار، معاشی ترقی، زراعت، صنعت اور سماجی انصاف جیسے 10 اہم شعبوں میں ماہرین اور لوگوں کی تجاویز کی بنیاد پر اگلے 15 سالوں کے لیے وژن ڈکومینٹ تیار کریں گے۔
یواین آئی