کمار نے یہاں وزیراعلیٰ سکریٹری دیپک کمار اور صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار کو پوری ریاست میں ڈینگو سے بچاﺅ کیلئے تمام طرح کے تحفظاتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہیں۔
انہوں نے ڈینگو کے علاج کیلئے بھی مکمل انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔
غورطلب ہے کہ آبی جماﺅ اور سیلاب میں مچھروں کی وجہ سے صرف پٹنہ میں 640 افراد ڈینگو کی زد میں آگئے ہیں۔ جبکہ پوری ریاست میں ایسے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے اوپر ہوگئی ہے ۔
حالانکہ بیماری کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے صحت محکمہ سنجیدہ ہے ۔
پٹنہ میں 22 پرائمری ہیلتھ مراکز پر متاثرین کیلئے ڈینگو سمیت پانی سے ہونے والی بیماریوں کی جانچ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ دس سے بارہ اکتوبر کے درمیان پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال میںبھی کیمپ لگا کر بیمار ی کے علامات کی جانچ ہوںگی ۔