ETV Bharat / state

بہار کے الگ الگ ضلعوں میں ڈوبنے سے نو لوگوں کی موت - مظفرپور سکرا

بہار میں ان دنوں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ اسی سمت میں ریاست میں ڈوبنے سے الگ الگ ضلعوں میں نو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

News Bihar
بہار کے الگ الگ ضلعوں میں ڈوبنے سے نو لوگوں کی موت
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 12:53 PM IST

بہار میں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ اب تک کئی لاکھ بے گھر ہو گئے ہیں اور سیکنڑوں لوگوں کی زندگیاں ختم ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں الگ الگ ضلعوں میں پانی میں ڈوبنے سے 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

بتیا کے مجھولیا بلاک میں ایک ٹریکٹر بے قابو ہوکر سیلاب میں بہہ گیا۔ جس پر سوار دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں دریادھن رام اور وکنیش کمار شامل ہیں۔

مدھوبنی کے بسفی تھانہ کے نورچک میں پانی میں ڈوبنے سے دو نوجوان کی موت ہوگئی۔ جن کی محمد صابر اور محمد معراج کے طور پر پہنچان ہوئی ہے۔

بانکا ضلع کے شمبھوگنج تھانہ علاقے میں نابالغ لڑکی کے پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔ جس کی شناخت دس سالہ کرشمہ کماری کے طور پر ہوئی ہے۔

مظفرپور ضلع کے سکرا میں ایک بزرگ خاتون کی موت ڈوبنے سے ہوگئی ہے۔ محمدپور بدل پنچایت کے تحت آنے والی گنڈک ندی میں ایک بزرگ خاتون رفع حاجت کے لئے گئی تھی، جہاں پاؤں پھسلنے سے موت ہوگئی۔ ان کی پہنچان کُشمی دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:بڑی ماں سے مل کر چراغ کا چھلکا درد، گلے مل کر خوب روئے

بھاگلپور ضلع کے اکبرپور تھانہ علاقے میں ایک آٹھ سالہ لڑکا ساحل کمار کی موت پانی میں ڈوبنے سے ہوگئی۔

بیگوسرائے کے مہداپور گاؤں میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی ہے۔ جس کی پہنچان شاہ پور گاؤں کے محمد نور کے 8 سالہ لڑکے نور سمیر کے طور پر ہوئی ہے۔

وکرم میں بھی ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت معاملہ: عدالت نے پولیس افسران کو طلب کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.