پورنیہ: بہار میں پورنیہ ضلع کے انگڑھ تھانہ علاقے میں اسکارپیو کے تالاب میں گرنے سے نو افراد ڈوب گئے۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ کشن گنج ضلع کے مہین گاؤں پنچایت کے نونیا گاؤں کے کچھ لوگ اپنی بیٹی کو تلک چڑھانے کے لیے پورنیہ ضلع کے بیسا بلاک کے چنکی تارا باڑی گئے تھے۔ Eight killed As Car Falls Into River
اسکارپیو پر سوار لوگ جمعہ کو دیر رات واپس لوٹ رہے تھے کہ موڑ کے قریب اسکارپیو بے قابو ہوکر تالاب میں گرگئی۔ اسکارپیو کے پیچھے بیٹھے دو افراد کسی طرح شیشہ توڑ کر باہر نکلے۔ اس واقعہ میں آٹھ افراد تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں:
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت گنگا پرساد یادو، تانڈو لال یادو، کرن لال یادو، امرچند یادو، کالی چرن یادو، رام کشن یادو، گلاب چند یادو اور مانک لال کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کشن گنج بھیج دیا گیا ہے۔
یواین آئی۔