ETV Bharat / state

Gaya Mayor Visits Astana Baitul Anwar گیا کے نومنتخب میئر اور دیگر رہنماؤں نے آستانہ بیت الانوار پر چادر چڑھائی

گیا میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر ڈپٹی میئر اور سابق ڈپٹی میئر نے آستانہ بیت الانوار پہنچ کرحاضری دی، رہنماؤں نے عقیدت کے ساتھ چادر چڑھائی اور اس دوران آستانہ کے رکن مولانا عمر نورانی نے ملک و ریاست اور گیا کی خوشحالی و ترقی کی دعائیں مانگی۔ Gaya Mayor And Deputy Mayor Visit Astana Baitul Anwar

آستانہ بیت الانوار میں نومنتخب میئر اور دیگر رہنماؤں نے چادر چڑھائیں

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 1:59 PM IST

آستانہ بیت الانوار میں نومنتخب میئر اور دیگر رہنماؤں نے چادر چڑھائیں

گیا:ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کے نتائج کے بعد سیاسی گہماگہمی مزید تیز ہو گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے مذہبی مقامات کے دورے کا سلسلہ جاری ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد سے ہی نومنتخب عہددران کا رہاست کے مختلف مذہبی مقامات پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، خاص طور پر جہاں انہوں نے انتخابی تشہیر کے دوران پہنچ کر منتیں مانگی تھیں۔ Newly Elected Mayor And Deputy Mayor Visit Shrine In Gaya Bihar

اسی درمیان شہر گیا کے بیت الانوار میں واقع حضرت شاہ نورالہدیٰ ، حضرت شاہ شمس الہدی ، حضرت شاہ سراج الہدی ، حضرت شاہ تجمل الہدی کی درگاہوں پہنچ کر میئر گنیش پاسوان، ڈپٹی میئر چنتا دیوی،سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو، وارڈ کونسلر محمد مزمل سمیت دیگر افراد نے چادریں چڑھائیں اور اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ بزرگوں کی عقیدت ان کے دلوں میں بستی ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی یہاں آیا کرتے تھے اور آج بھی آئے ہیں۔یہاں سے انہیں بہت کچھ ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہاں وہ آکر حاضری دیتے ہوئے پہلے بھی کامیابی کے لئے منتیں مانگی ہے۔ بزرگوں کا آستانہ سکون اور محبت باٹنے کا ہوتا ہے یہاں سبھی طبقے کے لوگوں کی آمد ہوئی ہے۔ اب نگم میں جیت ہوچکی ہے اس لئے یہاں آکر حاضری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Patna Municipal Corporation سیتا ساہو پٹنہ کی میئر جبکہ ریشمی چندراونشی ڈپٹی میئر منتخب

اس سے قبل مولانا عمر نورانی نے اپنی رہائش گاہ پر سبھوں کے سروں پر پکڑی باندھی اور پھر وہاں سے سابق ڈپٹی میئر نے سر پر چادر کی سینی لیکر آستانے تک پہنچے۔ واضح رہے گزشتہ تیس دسمبر 2022 کو گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر کے لئے ہوئے انتخابات میں میئر گنیش پاسوان اور ڈپٹی میئر چنتادیوی نے بی جے پی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔نتائج کے بعد سے ہی گیا میں جشن کا ماحول ہے۔فاتح جماعتوں کی جانب سے جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ Gaya Mayor And Deputy Mayor Visit Astana Baitul Anwar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.