ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ویجیندر قتل معاملہ میں موہنیاں پولیس نے نیا خلاصہ کیا۔ پولیس کے مطابق ویجیندر کی موت شراب تسکروں کے آپسی جھگڑا نہیں بلکہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو لیکر ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 28 مارچ کو موہنیاں کے ایک مکان میں پولیس نے ایک لاوارث لاش کو برا مد کیا تھا۔ پولیس نے مقتول کے پاس سے ملے آدھار کارڈ کے زریعہ شناخت کی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کرتے ہوئے کچھ دن بعد ہی سونو چورسیا اور ہری شنکر کو گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا۔
پولیس کو تیسرے ملزم کی تلاش تھی۔ جو قتل کے بعد سے ہی فرار تھا۔ دونوں کی گرفتاری کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ویجیندر کی موت شراب کو لیکر کی گئی تھی۔
تیسرے ملزم کی گرفتاری کے بعد معاملہ میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ گرفتار تیسرا ملزم بھی موہنیاں تھانہ کے ڈڑواں گاٶں کا باشندہ ہے۔ ایس پی نے جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ 'گرفتار اکھیلش ساہ سے جب پوچھ گچھ کی گٸ تو ویجیندر قتل معاملہ میں شامل ہونے کی بات قبول کیا اور بتایا کہ ویجیندر بند اور رام پرویش چوبے دونوں ساتھ ملکر شراب کا کاروبار کرتے تھے۔ لیکن ویجندر اپنے پارٹنر رام پرویش چوبے کی لڑکی پر غلط نگاہ رکھتا تھا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کیا کرتا تھا۔
ایس پی نے مزید بتایا کہ 'ویجیندر اور گرفتار تینوں ملزم آپس میں شراب کا کاروبار کرتے تھے۔ ویجیندر کچھ دنوں سے گراہکوں کو پولیس سے پکڑ وانے کی دھمکیاں دینے لگا تھا۔ رامپرویش سمیت تینوں نے ایک پلاننگ کے تحت موہنیاں کے اسلام گنج میں سنسان علاقے کے ایک مکان میں شراب پینے کے دوران ویجیندر کو اینٹ پتھر سے کوچ کوچ کر مار ڈالا۔