ETV Bharat / state

Patna Government Urdu Library گورنمنٹ اردو لائبریری کی نئی کمیٹی تشکیل ارشد فیروز نئے چیئرمین

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 7:46 AM IST

بہار کے پٹنہ میں 2018 سے ہی گورنمنٹ اردو لائبریری کی مجلس عاملہ کی تشکیل نہیں ہوئی تھی جس سے اردو داں طبقہ میں بے چینی پائی جا رہی تھی. اب باضابطہ چیئرمین کے آنے سے سست رفتار سے چل رہے کاموں میں مزید تیزی آنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ Urdu Government Library Patna Bihar

Urdu Government Library
Urdu Government Library

پٹنہ: گزشتہ کئی سالوں سے بہار کی قدیم گورنمنٹ اردو لائبریری کی کمیٹی اور چیئرمین کا عہدہ خالی تھا جسے اب نئی کمیٹی تشکیل کر کے چیئرمین کے عہدے پر مستقل چیئرمین کی نامزدگی ہو گئی ہے. حالانکہ اب تک یہ لائبریری انچارج افسر کی نگرانی میں چل رہا تھا جسے اب باضابطہ کر دیا گیا ہے. نئے چیئرمین محکمۂ تعلیم سے سبکدوش ہوئے اور قبل ازیں لائبریری کے انچارج افسر کی حیثیت سے کام کرنے والے ارشد فیروز کو ہی اب باضابطہ اور مستقل طور پر اس عہدے کے لیے نامزدگی کر دیا گیا ہے۔ New Committee Formation of Patna Government Urdu Library

یہ بھی پڑھیں:

محکمۂ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد فیروز کو چیئرمین بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی 13 اراکین پر مشتمل نئی مجلس عاملہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے. نئی کمیٹی میں پروفیسر علیم اللہ حالی، سابق جج سید اکبر رضا نقوی، سابق بی ای او محمد نسیم الدین احمد اور ڈاکٹر انوار الہدیٰ کے نام شامل ہیں. ڈائریکٹر لائبریری اور انفارمیشن سینٹر ڈائریکٹوریٹ بہار، ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ٹریننگ، ڈائریکٹر خدا بخش لائبریری، اورینٹل پبلک لائبریری، صدر شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی، ڈائریکٹر عربی فارسی ریسرچ سینٹر، پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ اور گورنمنٹ اردو لائبریری کے مجلس عاملہ کے رکن بااعتبار عہدے ہوتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی مدت تین سال ہوگی۔ واضح رہے کہ 2018 سے ہی گورنمنٹ اردو لائبریری کی مجلس عاملہ کی تشکیل نہیں ہوئی تھی جس سے اردو داں طبقہ میں بے چینی پائی جا رہی تھی. اب باضابطہ چیئرمین کے آنے سے سست رفتار سے چل رہے کاموں میں مزید تیزی آنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.