ETV Bharat / state

Book Launch Event پروفیسر انوار الحق تبسم کی نئی کتاب عالمی تہذیب کو اسلام کا عطیہ کا اجرا

اردو میڈیا فورم بہار اور سیمانچل میڈیا منچ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اشوک راج پتھ پر واقع اردو اکادمی کےسمینار ہال میں پروفیسر انوارلحق تبسم (سبکدوش صدر شعبہ تاریخ اورینٹل کالج پٹنہ سیٹی) کی نئی کتاب "عالمی تہذیب کو اسلام کا عطیہ" کا رسم اجراء عمل میں آیا۔Book Launch Event

پروفیسر انوار الحق تبسم کی نئی کتاب عالمی تہذیب کو اسلام کا عطیہ کا اجرا

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 5:09 PM IST

پٹنہ: تقریب رسم اجرا کی صدارت شفیع مشہدی (سابق چئیرمین ،اردو مشاورتی کمیٹی نے کی. صدارتی خطبے میں شفیع مشہدی نے امید ظاہر کی کہ انوار الحق تبسم کی یہ کتاب نئی نسل کو اپنے ماضی سے جوڑے گی.New Book Islam Tehzeeb Ko Islam Ka Atiya Launch Event In Patna In Bihar

پروفیسر انوار الحق تبسم کی نئی کتاب عالمی تہذیب کو اسلام کا عطیہ کا اجرا

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ماضی پر فخر وناز کرتے ہیں لیکن صرف فخر کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ماضی کی طرح ہمیں بھی تلاش وجستجو اور تحقیق کے کام میں مصروف ہونا ہوگا۔اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ہمارا ماضی جب تابناک تھا تو ہمارا حال تاریک کیوں ہے؟ ۔اس بات پر بھی سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے کہ جس تہذیب نے یورپ میں تاریکی دور کی وہ تہذیب آج تاریکی کا شکار کیوں ہو گئی. انہوں نے کہا کہ اس کتاب کا ہندی ایڈیشن بھی آنا چاہئیے تا کہ برادران وطن تک بھی ہمارا پیغام پہنچ سکے.

کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے نقاد پروفیسر علیم اللہ حالی نےکہا کہ ہمیں اپنے حال پر بھی اور ماضی کے کارناموں کا ذکر کرنے اور اپنی شاندار خدمات پر خوش ہو نے کے ساتھ ہی ایک زندہ قوم کی حیثیت سے ہماری یہ بھی زمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے حال پر غور کریں جو ماضی کے مقابلے میں افسوسناک حد تک پست نظر آتا ہے.

خدا بخش لائبریری کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا کہ یہ کتاب مجموعی طور پر بہت اچھی ہے اور اس میں قارئین کے لیے کافی معلومات ہیں. انہوں نے کہا کہ عالمی تہذیب پر اسلام کے بڑے احسانات ہیں اور اسلام کے تعلق سے جان بوجھ کر غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں. اس لئے اس کے ازالے کے لئے اس کتاب کا انگریزی اور ہندی ایڈیشن بھی آنا چاہیے.

بہار اردو اکادمی کے سابق نائب صدر ڈاکٹر عبدالواحد انصاری نے کہا کہ اسلام نے عالمی تہذیب کو بہت کچھ دیا جس کا بہت حد تک ذکر پروفیسر انوارلحق تبسم نے اپنی کتاب میں کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:Urdu Translator Appointment Letter وزیراعلیٰ کے ہاتھوں کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامہ تقسیم

اردو کونسل ہند کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر اسلم جاوداں نے کہا کہ اس کتاب میں بیش قیمت معلوماتی باتیں اکٹھا کی گئی ہیں اور اسے پڑھنے سے بصیرت کا احساس ہوتا ہے.

ادیب اور محقق ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ یہ کتاب تازگی کا احساس دلاتی ہے. سیمانچل میڈیا منچ فاؤنڈیشن کی سکریٹری تسنیم کوثر نے کہا کہ جب کسی کتاب کے تعلق سے ڈائس پر سوالات کئے جائیں تو اس کا مطلب ہے قارئین کتاب پڑھنا چاہتے ہیں. انہوں نے پٹنہ میں اس کتاب کے اجرا کو فال نیک قرار دیا. نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریحان غنی نے بحسن و خوبی انجام دے.New Book Islam Tehzeeb Ko Islam Ka Atiya Launch Event In Patna In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.