ETV Bharat / state

آنگن باڑی سینٹر پر سیویکا سہائکا کی جلد نئی تقرری کروائی جائے گی: ڈاکٹر رسمی

دربھنگہ کی نو منتخب ضلع پروگرام افسر، آنگن باڑی ڈاکٹر رسمی نے کہا کہ جتنے بھی آنگن باڑی سینٹر پر سیویکا سہائکا کے عہدے خالی ہیں، وہاں جلد سے جلد نئی تقرری کروائی جائے گی۔

new appointment will soon be made at the anganwadi centre in darbhanga district: dr. rashmi
آنگن باڑی سینٹر پر سیویکا سہائکا جلد نئی تقرری کروائی جائے گی: ڈاکٹر رسمی
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 6:17 PM IST

بہار کے ضلع دربھنگہ کی نو منتخب ضلع پروگرام افسر، آنگن باڑی ڈاکٹر رشمی ورما نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ مدھوبنی ضلع سے دربھنگہ ضلع میں آنے کے بعد کچھ چیزیں الگ تو ہیں لیکن کچھ چیزیں یکساں بھی ہیں۔ اس ضلع میں میری سب سے پہلی اولیت یہ ہوگی کہ ابھی ضلع میں کل 4200 سو آنگن باڑی مراکز قائم ہیں جو چل رہے ہیں۔ کل 4489 آنگن باڑی سینٹر منظور ہیں۔ جتنے بھی آنگن باڑی سینٹر پر سیویکا سہائکا کے عہدے خالی ہیں، وہاں جلد سے جلد نئی تقرری کروائی جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ آنگن باڑی خاتون سوپر وائزر کے 41 سیٹ پر محکمہ سے روسٹر بن گیا ہے۔ اس ضلع کے لئے اس 41 عہدے کے لئے تقریباً 16577 درخواستیں بھی دستیاب ہوئی ہیں، جس کی تین مہینے کے اندر تقرری کی کاروائی مکمل کی جائے گی۔

ڈاکٹر رشمی ورما نے کہا کہ اس ضلع کے تقریباً 18 بلاک سیلاب کی زد میں ہیں۔ ایسے میں وہاں خاص توجہ دے کر وہاں چھوٹے بچے اور چھ ماہ سے نو ماہ کی حاملہ خاتون کو ضروری مدد مہیا کرانا ہے۔

مزید پڑھیں:

دربھنگہ: آنگن باڑی سیویکا سہائکا کا احتجاج

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت اور ضلع کی ٹیم کے ساتھ بھی ایک میٹنگ ہوئی ہے۔ جس کے ذریعے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ ضلع میں دو ٹیم بناکر ایسے سینٹر جہاں سیلاب نے متاثر کیا ہے، وہاں طبی خدمات فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.