ریاست بہار میں این ڈی آر ایف کی 9ویں بٹالین آج گیا پہنچی، جہاں شہر کے گاندھی میدان میں موجود این سی سی کے چھ بٹالین کو کورونا وائرس سے متعلق اہم جانکاریاں دیں، اس موقع سے وہاں موجود این ڈی آر ایف ٹیم کے ارکان کے علاوہ این سی سی کے کئی افسران بھی مووجود تھے۔
اس دوران این سی سی بٹالین 6 کے کمانڈنگ آفیسر کرنل ،جیش کے اردھ وایو، نے کہا کہ 'این سی سی ہمیشہ سے سماجی کاموں کے تئیں بیدار رہتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ضلع انتظامیہ نے پھر ایک بار لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے این سی سی سے مدد مانگی ہے. جسے این سی سی نے قبول کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ این سی سی گیا گاندھی میدان اور مان پور کی سبزی منڈی میں آنے والے لوگوں کو بیدار کرے گی. ساتھ ہی ضروری کاموں سے مارکیٹ نکلنے والے لوگوں کو ایک دوسرے سے عوامی دوری بنا کر کیسے رکھنا ہے۔
غور طلب ہے کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے این سی سی کیڈٹوں کو کورونا سے متعق جو تربیت دی ٹیم اسی تربیت کو عوام تک پہنچائے گی اور لوگوں کو بیدار کرے گی۔