ETV Bharat / state

ارریہ میں این ڈی اے کا قبضہ، آر جے ڈی کو ایک بھی سیٹ نہیں - سکٹی اسمبلی حلقہ

جوکی ہاٹ سے ایم آئی ایم امیدوار شاہنواز عالم نے اپنے بڑے بھائی و راجد امیدوار سرفراز عالم کو شکست دی۔ فاربس گنج سے بی جے پی امیدوار منچن کیسری نے جیت درج کی، جبکہ دوسرے نمبر پر کانگریس کے ذاکر انور رہے۔

NDA wins four assembly seats in Araria, Rajad does not have a single seat
ارریہ میں این ڈی اے کا قبضہ، راجد کو ایک بھی سیٹ نہیں
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 6:56 PM IST

ارریہ ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں میں ہوئے انتخاب کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، اس بار ارریہ میں این ڈی اے اتحاد کو بڑی کامیابی ملی ہے جس نے چار نشست پر قبضہ جمایا ہے جبکہ ایک نشست پر کانگریس اور ایک پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے جیت درج کی ہے۔ مجلس نے ارریہ ضلع میں دو جگہ سے اپنا امیدوار کھڑا کیا تھا جس میں سے ایک کو کامیابی ملی ہے۔

NDA wins four assembly seats in Araria, Rajad does not have a single seat
ارریہ میں این ڈی اے کا قبضہ، راجد کو ایک بھی سیٹ نہیں

ارریہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار عبد الرحمن نے جیت درج کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جدیو امیدوار شگفتہ عظیم رہیں۔

جوکی ہاٹ سے ایم آئی ایم امیدوار شاہنواز عالم نے اپنے بڑے بھائی و راجد امیدوار سرفراز عالم کو شکست دی۔ فاربس گنج سے بی جے پی امیدوار منچن کیسری نے جیت درج کی، جبکہ دوسرے نمبر پر کانگریس کے ذاکر انور رہے۔

رانی گنج اسمبلی حلقہ سے جدیو امیدوار اچمت رشی دیو نے راجد امیدوار اویناش منگلم کو شکست دی۔ اسی طرح نرپت گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار جے پرکاش یادو نے راجد امیدوار انیل یادو کو شکست دی۔

سکٹی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار وجے کمار منڈل نے راجد امیدوار ڈاکٹر شتروگھن منڈل کو شکست دی۔

اس طرح سے ارریہ ضلع میں این ڈی اے اتحاد نے چار جس میں تین بی جے پی اور ایک جدیو نے فتح حاصل کی جبکہ کانگریس اور ایم آئی ایم نے ایک ایک نشست پر جیت درج کی۔ وہیں ارریہ ضلع سے راجد کا کھاتا نہیں کھل سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.