ETV Bharat / state

'بہار میں این ڈی اے دوبارہ حکومت بنائے گی'

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے جین دھرم شالا میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بی جے پی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار میں این ڈی اے دوبارہ حکومت بنائے گی۔'

بہار میں این ڈی اے دوبارہ حکومت بنائے گی

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 8:44 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:25 PM IST

رواں برس ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابی میدان میں کود پڑی ہیں، بی جے پی، آر جے ڈی، جے ڈی یو سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اپنی جیت کے لیے لائحہ عمل تیار کر رہی ہیں۔

بہار میں این ڈی اے دوبارہ حکومت بنائے گی

اس ضمن میں مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینیئر رہنما گری راج سنگھ نے ریاست بہار کے ارریہ کے جین دھرم شالا میں بی جے پی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار میں این ڈی اے دوبارہ حکومت بنائے گی۔'

گری راج سنگھ کے پہنچنے پر پارٹی کارکنان نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا اور شال و گلپوشی کی۔

اس موقع پر ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے عوام کو مخالف پارٹی ورغلانے میں لگی ہے اور کمال ہے کہ عوام ایسے لوگوں کے جھانسے میں آ گئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں اس اسٹیج سے اعلان کرتا ہوں کہ جو مسلم بھائی، بھارتی ہیں انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، ان پر کسی طرح کی آنچ نہیں آئے گی مگر جو بنگلہ دیشی ہیں، انہیں ضرور ڈرنا پڑے گا اور انہیں یہ ملک بھی چھوڑنا پڑے گا۔'

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ 'سی اے اے قانون کسی بھی صورت میں واپس نہیں ہوگا، عوام جنتا چاہیں دباؤ بنا لیں۔ مودی نے ملک کے مفاد میں جو فیصلہ لیا ہے، وہ اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ ملک پنڈت جواہر لعل نہرو کے غلط فیصلے کا نتیجہ بھگت رہا ہے، اگر مذہب کے نام پر اس ملک کا بٹوارہ نہیں ہوا ہوتا تو آج یہ ملک ترقی کے معاملے میں چنندہ ملکوں کے ساتھ کھڑا ہوتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اب ضرورت ہے، اصلی اور نقلی ملک کے وفاداروں کی شناخت کرنے کی۔'

گری راج سنگھ نے مزید کہا کہ 'بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اتحاد اس بار پوری قوت سے میدان میں اترے گی اور جیت درج کرے گی۔'

انہوں نے دعوی کیا کہ 'ارریہ کی چھ سیٹ بھی ہمارے کھاتے میں آئے گی۔'

اس موقع پر فاربس گنج کے رکن اسمبلی منچن کیسری، رانی گنج کے رکن اسمبلی ساگر منڈل کے علاوہ ضلع صدر سنتوش سرانا وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.