ضلع گیا کے گیا کالج میں منعقد اس پروگرام میں جے ڈی یو کے رہنما آر سی پی سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا رکن آر سی پی سنگھ نے کہا کہ این ڈی اے انصاف اور ترقی کی سیاست کر رہی ہے، جبکہ مخالف پارٹیاں بدعنوانی اور ناانصافی کے ساتھ ہیں۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ بہار کی تمام پارلیمانی نشستوں پر این ڈی اے اتحاد کی کامیابی یقینی ہے۔
گیا پارلیمانی حلقے سے این ڈی اے کی طرف سے جے ڈی یو کے وجے کمار مانجھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔