ETV Bharat / state

تین چوتھائی نشستوں پر این ڈے کی ہوگی جیت : جے ڈی یو - The NDA will win more than three-quarters of the seats

بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ 'اس بار کے اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) تین چوتھائی سے زائد سیٹیں جیت کر ایک بار پھر حکومت بنائے گی ۔

تین چوتھائی نشستوں پر این ڈے کی ہوگی جیت : جے ڈی یو

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 10:41 PM IST

پٹنہ: بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) نے دعویٰ کیا ہے کہ 'اس بار کے اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) تین چوتھائی سے زائد سیٹیں جیت کر ایک بار پھر حکومت بنائے گی ۔

جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن پرساد نے اتوار کو کہاکہ بہار میں نتیش حکومت کی گذشتہ پندرہ سالہ کار کردگی بے مثال رہی ہے ۔ ایک مضبوط معاشی دھانچہ ، مالی ڈسلپن ، جی ڈی پی کی شرح نمو دہائی میں درج کرنا ، کئی بار جی ڈی پی کے معاملے میں ملک میں اول رہنا ، محصولات خسارے کو کم کرنے کے ساتھ ہی بہار کی بدلتی تصویر کا سہرہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کو ہی جاتا ہے ۔

عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ریاست کی اپوزیشن جماعت جتنی بھی کر لے لیکن ایک بار پھر تین چوتھائی سے زائد سیٹوں پر این ڈی کی عظیم فتح ہوگی ۔

پرساد نے اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل اور کانگریس پرنشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ سڑک میں گڈھا یا گڈھے میں سڑک یہ جس پارٹی کے دور حکومت کی پہچان رہی ہو ، اس پارٹی کے لیڈر آج وزیراعظم نریندر مودی کے بہار میں سڑک منصوبوں کے سنگ بنیاد کو انتخابی وعدہ کہہ کر مذاق اڑارہے ہیں۔

جے ڈی یو ترجمان نے کہاکہ در اصل آرجے ڈی اور کانگریس جیسی پارٹیوں کو اس طرح کے سوال کھڑے کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ، اس لئے کہ پندرہ سالوں میں جس پارٹی کی مدت کار میں صرف 6000 ہزار کرورڑ روپے سڑک تعمیرات پر خرچ ہوئے وہیں این ڈی اے حکومت میں پندرہ سالوں میں 95000 کیلو میٹر سے زیادہ سڑکیں اور 6000 سے زائد پل بنے ، جن میں سے 18 میگا پل بنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوموار کو ہونے والے سنگ بنیاد کے بعد بہار کی تجدید نو ہوگی ۔

پرساد نے کہاکہ ریاستی حکومت کا تازہ فیصلہ بہار کے ہر ایک گاﺅں کو اسٹیٹ ہائی وے اور نیشنل ہائی وے سے جوڑا جائے گا۔ اس کے بعد قومی نقشے پر بہار کو جو افتخار ملے گا اس کا تصور بہار کی اپوزیشن کو نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار کے اپوزیشن کا کام صرف مخالفت کرنا رہ گیا ہے ۔

جے ڈی یو ترجمان نے کہاکہ بہار میں اپنی دال گلانا اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد کیلئے بہت مشکل ہے ۔ عوام دیکھ رہی ہے کہ گذشتہ پندرہ سالوں میں بہار میں سڑک ، بجلی ، سینچائی سہولیات اور خواتین اختیار کاری کا سوال ہو یاشراب بندی کے ذریعہ بہار کے گاﺅں کی بدلتی تصویریں جو آج دنیا کے سامنے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.