ETV Bharat / state

پٹنہ: اردو عمل گاہ فروغ اردو سمینار و مشاعرہ کی تیاری مکمل - اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ

ضلع اردو زبان سیل (پٹنہ) کی انچارج ریشمی پاٹھک نے بتایا کہ پروگرام دو سیشن میں منعقد ہوگا، صبح گیارہ بجے سے اردو زبان کے فروغ پر مقررین اظہار خیال کریں گے۔ دوسرے سیشن میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

ضلع سطحی اردو عمل گاہ فروغ اردو سمینار و مشاعرہ کل، تیاری مکمل

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 8:04 PM IST

پٹنہ : اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے دوسری سرکاری زبان کا فروغ و تشہیر و اشاعت منصوبہ کے تحت "ضلع سطحی اردو عمل گاہ فروغ اردو سمینار و مشاعرہ" پروگرام کل صبح کے گیارہ بجے قلب شہر ہندی بھون نزد ریڈیو اسٹیشن میں منعقد ہوگا۔

ضلع سطحی اردو عمل گاہ فروغ اردو سمینار و مشاعرہ کل، تیاری مکمل
ضلع سطحی اردو عمل گاہ فروغ اردو سمینار و مشاعرہ کل، تیاری مکمل

پروگرام کا افتتاح پٹنہ ضلع کلکٹر و اردو نواز ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ شمع روشن کر کے کریں گے جبکہ اس موقع پر شہر کے معزز دانشوران، سماجی کارکنان، خواتین اور اسکول کے طلبا و طالبات بھی شریک ہوں گے۔

مذکورہ اطلاع ضلع اقلیتی افسر بشمول انچارج افسر ضلع اردو زبان سیل پٹنہ کلکٹریٹ ریشمی پاٹھک نے دی۔ ریشمی نے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پروگرام دو سیشن میں منعقد ہوگا، صبح گیارہ بجے سے اردو زبان کے فروغ پر مقررین اظہار خیال کریں گے، جس میں معروف کہانی کار رمیش چندر معاون ڈائریکٹر محکمہ تعلیم، جیوتندر مشرا شاعر و ادیب، سنیتا کماری سماجی کارکن ،ڈاکٹر توقیر عالم صدر شعبہ اردو مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی، ڈاکٹر عبد الباسط حمیدی صدر شعبہ اردو ویمنس کالج پٹنہ اور ڈاکٹر ممتاز جہاں سماجی کارکن شامل ہیں۔ یہ سیشن دن کے 12:45 بجے تک چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو ملک کی ٹاپ۔10 یونیورسٹی میں شامل

دوسرے سیشن میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا، شعراء میں معین گریڈیہوی، اسامہ خان، نیلانشو رنجن، حنا رضوی، کاظم رضا، آرادھنا پرساد، اسلم حسن، سمیر پریمل، صدف اقبال اور مزاحیہ شاعر چونچ گیاوی شریک ہوں گے. محترمہ ریشمی پاٹھک نے کہا کہ حکومت کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اردو کے فروغ کے لئے جو بھی اقدام اٹھانی پڑے وہ اٹھائے گی. زبان تبھی تک زندہ ہے جب تک اس کے بولنے اور لکھنے والے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.